Inquilab Logo

کار کا شیشہ صاف کرنے کیلئے لیزر تکنیک کا استعمال

Updated: December 21, 2019, 9:15 PM IST | Agency

ٹیسلا نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کار کے شیشے کیلئے’ وائپرز‘ کے بجائے’ لیزرتکنیک‘  سے تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مٹی کو پانی اور صابن کے ساتھ صاف کرنے میں وقت ضائع ہوتا ہے کیونکہ صارفین کو شیشہ خشک کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے

لیزر تکنیک
لیزر تکنیک

 ٹیسلا نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کار کے شیشے کیلئے’ وائپرز‘ کے بجائے’ لیزرتکنیک‘  سے تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا  ہے کہ مٹی کو پانی اور صابن کے ساتھ صاف کرنے میں وقت ضائع ہوتا ہے کیونکہ صارفین کو شیشہ خشک کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں  ٹیسلا نے گاڑی کی ونڈ اسکرین صاف کرنے کیلئے ہائی ٹیک وائپرز کے پیٹنٹ کی درخواست دے دی  ہے۔  یہ جدید ترین وائپرز گاڑی کے سامنے والے شیشے پر جمی مٹی کی تہہ اور دوسرا مواد صاف کرنے کیلئے لیزر شعاع استعمال کرتے ہیں۔ پیٹنٹ کیلئے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ’’وقفے وقفے سے خارج ہونے والی لیزز شعاع سے صفائی کا نظام اس طریقے سے لگایا جائے گا کہ اس سے گاڑی میں بیٹھے افراد کی آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچے گا جبکہ گاڑی کے دیگر وہ حصے بھی اس سے متاثر نہیں ہوں گے جنہیں لیزر کی طاقتور شعاع سے نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔‘‘  مزید بتایا گیا ہے کہ کس طرح کار کے کسی شیشے کی سطح کو لیزر کی مدد سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ خود کار ڈرائیونگ کے دوران استعمال ہونے والے کیمرے اور سینسرز کو بھی لیزر سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ شیشے صاف کرنے کے اس نظام کو الگ سے بھی گاڑی میں نصب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے ہاتھ لگائے بغیر شیشے کی مختلف اشیاء مثلاً گاڑی کی ونڈ اسکرین، کیمرے کا لینز، گاڑی کی دروازوں کے شیشے، گاڑی کا عقبی سکرین اور اسی طرح کے دوسرے حصے بھی صاف کیے جا سکتے ہیں۔ ٹیسلا گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کئی ٹیکنالوجیز کی خالق کمپنی ہے جن میں مکمل طور پر الیکٹرک کاریں اور خود کار جدید گاڑیوں کی تیاری بھی شامل ہے۔ کمپنی اس حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہے کہ اس نے اپنی ایجادات کو اوپن سورس رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ لیزر ونڈ اسکرین کلینرز کو کوئی بھی دوسری کمپنی تیار کر سکتی ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں عام ہو جائیں گے۔

tesla auto Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK