Inquilab Logo

پورٹرونکس کرونوس وائی ون ہندوستان میں لانچ

Updated: January 05, 2022, 1:18 PM IST | Agency | New Delhi

 پورٹرونکس کرونوس وائی ون اسمارٹ وارچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ کالنگ فیچرکے ساتھ یہ کئی ہیلتھ مانیٹرنگ فیچرس سے بھی لیس ہے۔ جس میں بلڈ پریشر مانیٹرنگ، ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، بلڈ آکسیجن سیچوریشن اور ملٹی پل اسپورٹس موڈ بھی شامل ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 پورٹرونکس کرونوس وائی ون اسمارٹ وارچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ کالنگ فیچرکے ساتھ یہ کئی ہیلتھ مانیٹرنگ فیچرس سے بھی لیس ہے۔ جس میں بلڈ پریشر مانیٹرنگ، ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، بلڈ آکسیجن سیچوریشن اور ملٹی پل اسپورٹس موڈ بھی شامل ہیں۔ پورٹرونکس کی اس نئی اسمارٹ واچ میں آئی پی ۶۷؍ ریٹنگ دی گئی ہے، جو اِسے دھول اور پانی میں خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ اس میں ۲۰۰؍ سے زیادہ واچ فیس ہیں اور ۷؍ دن تک کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔  پورٹرونکس کرونوس وائی ون کی خصوصی قیمت ۳؍ہزار ۳۹۹؍روپے ہے۔  یہ اسمارٹ واچ سرمئی اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہوگی۔ اس اسمارٹ واچ کی ۱۲؍ ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔ اسمارٹ واچ میں ۱ء۷۵؍ انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ریزولیوشن 240x280ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں بلیوٹوتھ وی ۵؍ کا سپورٹ ہے اور یہ بلیو ٹوتھ کالنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ اس کے اِن بلٹ مائیکروفون اور اسپیکرز کی مدد سے یوزر کال کرنے کے ساتھ ریسیو بھی کرسکتا ہے۔  اتنا ہی نہیں اس اسمارٹ گھڑی کو ریموٹ شٹر اور میوزک کنٹرولر کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس میں ۶۴؍ ایم بی کی آن بورڈ اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں  ۷؍ دن کا بیٹری بیک اَپ اور ۱۵؍ دن کا اسٹینڈ بائے ٹائم ملتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK