Inquilab Logo

لینووکا مڑنے والا لیپ ٹاپ’تھنک پیڈ ایکس ون فولڈ‘پیش کردیا گیا

Updated: October 01, 2020, 12:16 PM IST | Agency

چین کی ملٹی نیشنل کمپنی ’لینوو‘نے اپنا مڑنے والا انوکھا لیپ ٹاپ ’تھِنک پیڈ ایکس ون فولڈ‘ دستیاب کرانے کا اعلان کیا ہے

Laptop - Pic : INN
لیپ ٹاپ ۔ تصویر : آئی این این

چین کی  ملٹی نیشنل کمپنی ’لینوو‘نے اپنا مڑنے والا انوکھا لیپ ٹاپ ’تھِنک پیڈ ایکس ون فولڈ‘ دستیاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دھیان رہے کہ اس انوکھے لیپ ٹاپ کا کانسپٹ ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا۔لینوو نے بتایا کہ کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب اسے فروخت کرنے کیلئے تاخیر سے پیش کیا جارہا ہے۔ تھِنک پیڈ ایکس ون فولڈمیں ۱۳ء۳؍ انچ کا لچکدار او ایل ای ڈی ٹچ اسکرن ڈسپلے دیا گیا ہے جو مڑنے پر۹ء۶؍انچ کی۲؍ اسکرین میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے اسکرین کی حفاظت کیلئے  اسٹین لیس اسٹیل فوئل دیا گیا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔  اسے موڑا نہ جائے تو ایکس ون فولڈ ایک ٹیبلٹ کی طرح لگتا ہے۔ 
 تھِنک پیڈ ایکس ون فولڈ میں۵؍میگا پکسل آئی آر کیمرا ڈسپلے کے اوپر دیا گیا ہے جبکہ ایکٹیو پین سے لیپ ٹاپ میں نیوی گیشن یا نوٹس بنائے جاسکتے ہیں، اس کے ساتھ ڈولبی اسٹیریو اسپیکرز بھی دیئے گئے ہیں۔ جب اسے مکمل فولڈ کیا جاتا ہے تو نچلے حصے کو لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپری حصے مانیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، ڈیوائس کے بیک پر کیس کے اندر ایک اسٹینڈ بلٹ ان ہے۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک فزیکل منی کی بورڈ بھی ہے جو نیچے لگایا جاسکتا ہے۔  ان فولڈ کئے  جانے پر یہ کی بورڈ ڈسپلے کے سامنے لگایا جاسکتا ہے جبکہ ماؤس کا استعمال بھی ممکن ہے۔ اسے کسی کتاب کی طرح موڑنے پر اتنی جگہ بن جاتی ہے کہ اندر کی بورڈ کو داخل کیا جاسکے۔ اس لیپ ٹاپ میں۲؍ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس موجود ہیں، جبکہ ڈولبی اسٹیریو اسپیکرز اور ایک سم کارڈ ٹرے بھی ایل ٹی ای کنکٹویٹی کیلئے دی گئی ہے۔ جہاں فائیوجی سروس موجود ہوگی وہاں یہ ڈیوائس سب۶؍ گیگاہرٹز فائیو اسپیڈ سپورٹ فراہم کرے گی۔ لیپ ٹاپ میں انٹیل کور پروسیسر انٹیل ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو خاص طور پر فولڈایبل ڈیوائس کیلئے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹل یو ایچ ڈی جنریشن۱۱؍ گرافکس کارڈ،۸؍ جی بی ریم اور ایک ٹی بی سپر فاسٹ اسٹوریج دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ میں ونڈوز۱۰؍ پرو آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ لینوو کا دعویٰ ہے کہ لیپ ٹاپ کی۵۰؍ واٹ بیٹری ایک بار مکمل چارج کرنے پر۱۱؍ گھنٹے تک کام کرسکتی ہے جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کیلئے ۶۵؍ واٹ پاور اڈاپٹر دیا جائے گا۔ یہ ڈیوائس پری آرڈر میں۲۴۹۹؍ڈالر(ایک لاکھ ۸۴؍ہزار روپے) میں  دستیاب ہوگا۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK