Inquilab Logo

مہندرا نے بولیرو کاسستا ماڈل بی ۲؍ لانچ کردیا

Updated: September 12, 2020, 3:34 AM IST | New Delhi

 مہندرا اینڈ مہندرا نے گھریلو بازار میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یوٹیلٹی وہیکل لائن اَپ میں ایک نئی گاڑی کا اضافہ کیا ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 مہندرا اینڈ مہندرا نے گھریلو بازار میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یوٹیلٹی وہیکل لائن اَپ میں ایک نئی گاڑی کا اضافہ کیا ہے ۔ مہندرا نے بولیرو کا سب سے سستا ویریئنٹ ’بی ۲‘ لانچ کیا ہے۔ قبل ازیں مہندرا بولیرو کے بی ۴، بی ۶؍ اور بی ۶(او) ویریئنٹ متعارف کراچکی ہے۔ مہندرا بی ۲؍ کی ابتدائی قیمت ۷ء۶۴؍لاکھ روپے ہے۔ جبکہ اس کے ٹاپ ویریئنٹ کی قیمت ۹ء۰۱؍لاکھ روپے ہے۔ اس نئی بولیرو میں  کمپنی نے بی ایس ۶؍ انجن شامل کیا ہے ۔چونکہ یہ ایک بیسک ویریئنٹ ہے لہٰذا اس میں  بنیادی فیچرس دئیے گئے ہیں ۔ جیسے کہ اس میں پاور اسٹیئرنگ اور ایئر کنڈیشن جیسے فیچر موجود ہیں ۔ اسکے علاوہ حکومت کی جانب سے لازمی قرا ردئیے گئے نئے سیفٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق اس ایس یو وی میں کمپنی ڈرائیور سائیڈ ایئر بیگر، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) ، ریئر پارکنگ سینسر جیسے فیچر دستیاب کرائے ہیں ۔ اس کے ٹاپ ویریئنٹ کےفیچرس کی بات کریں  تو اس نئی ایم پی وی میں اسٹیٹک بینڈنگ ہیڈلیمپ، فوگ لیمپ، باڈی کلرڈ او آر وی ایم، ڈرائیور انفارمیشن سسٹم کےساتھ ساتھ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ پینل،میوزک سسٹم، پاور ورنڈ ، سینٹرل لاکنگ سسٹم اور ریئر واش اور وائپر جیسے فیچر دئیےہیں ۔ اس نئی ایم پی وی میں کمپنی نے ایم ایچ ڈبلیو کے ۷۵؍کا بی ایس ۶؍ انجن دیاہے جو ۱ء۵؍ لیٹر کی استعداد کا ڈیزل انجن ہے ۔ جو کہ ۷۵؍ پی ایس کی پاوراور ۲۱۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اس میں  ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن گیئرباکس دیا گیا ہے ۔ مہندرا بولیرو شہری اور دیہی دونوں  علاقوں میں خوب پسند کی جاتی ہے۔ دَم دار انجن اور بہتر جگہ کے سبب یہ ایم پی وی کافی پسند کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہندرا بولیرو کے کم وبیش ۵۴؍ہزار یونٹ فروخت ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK