Inquilab Logo

گوگل فوٹوز میں کئی تبدیلیاں،نئے فیچر بھی شامل کئے گئے

Updated: June 30, 2020, 8:39 AM IST | Agency

گوگل نے اپنی گوگل فوٹوز ایپ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور کچھ نئے فیچرکا اضافہ بھی کیا ہے۔

Google - Pic : INN
گوگل ۔ تصویر : آئی این این

گوگل نے اپنی گوگل فوٹوز ایپ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور کچھ نئے فیچرکا اضافہ بھی کیا ہے۔ گوگل فوٹوز کے نئے ڈیزائن میں نیوی گیشن کو نیا جبکہ پن وہیل آئیکون کو سادہ بنایا گیا ہے، تاکہ صارف کی پسندیدہ پرانی تصاویر کو بہتر طریقے سے ہائی لائٹ کیا جاسکے۔ اسی طرح ایک نیا فیچر ’میپ ویو‘ متعارف کرایا ہے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز کو لوکیشن کے مطابق تلاش کیا جاسکے۔گوگل فوٹوز کے نئے ری ڈیزائن میں ایک ٹیب فوٹوز میں صارف کی پرانی پسندیدہ اور حالیہ تصاویر موجود ہوں گی۔ اس ٹیب کے اوپر صارف میموریز کو دیکھ سکے گا جو کہ انسٹاگرام اسٹوریج جیسی پرانی تصاویر کا ایک نجی آرکائیو جیسا فیچر ہے۔ایک نیا سیکشن ’ریسینٹ ہائی لائٹس‘ بھی میموریز میں دیا جارہا ہے جس میں گوگل کی جانب سے حال ہی میں لی جانے والی بہترین تصاویر کو پیش کیا جائے گا۔ سرچ ٹیب میں گوگل کی مشین لرننگ ٹیکنالوجی موجود ہے جس کے ٹاپ پر ان لوگوں کو دیکھا جاسکے گا جو صارف کی زیادہ تر تصاویر میں موجود ہوں گے، تاکہ مطلوبہ افراد کو تلاش کرنا آسان ہو۔نیچے ایک نیا پلیسز ویو دیا گیا ہے جو صارف کو ان تصاویر اور ویڈیوز کو تلاش کرنے میں مدد دے گا جو انہیں نے میپ پر لی ہوں۔آخری ٹیب لائبریری ہے جس میں ایک پرنٹ اسٹور ہے جو تصاویر کو پرنٹس اور کتابوں میں بدل دے گا۔ ری ڈیزائن کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے  متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK