Inquilab Logo

ماروتی سوزوکی نئی سوئفٹ فیس لفٹ جلد ہی لانچ ہوگی

Updated: March 28, 2020, 9:04 AM IST | Ankit Dubey | New Delhi

 ماروتی سوزوکی نے حال ہی میں اپنی نئی ’ڈِزائر سب کامپیکٹ سیڈان‘ کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کیا ہے۔ اس کے اَپ ڈیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماروتی سوزوکی اپنے نئے ماڈل ’ماروتی سوئفٹ ہیچ بیک‘ کو بھی فیس لفٹ روپ میں جلد لانچ کرسکتی ہے۔ نئی جنریشن سوئفٹ کو ہندوستانی بازار میں  ۲۰۱۸ء میں  لانچ کیا گیا تھا۔ اسلئے اب کمپنی اسے نئی جنریشن کے ساتھ تو نہیں  بلکہ اسے فیس لفٹ شکل میں لے کر آئے گی ۔

Maruti Suzuki Swift. Photo: INN
ماروتی سوزوکی سویفٹ۔ تصویر: آئی این این

 ماروتی سوزوکی نے حال ہی میں اپنی نئی ’ڈِزائر سب کامپیکٹ سیڈان‘ کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کیا ہے۔ اس کے اَپ ڈیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماروتی سوزوکی اپنے نئے ماڈل ’ماروتی سوئفٹ ہیچ بیک‘ کو بھی فیس لفٹ روپ میں جلد لانچ کرسکتی ہے۔ نئی جنریشن سوئفٹ کو ہندوستانی بازار میں  ۲۰۱۸ء میں  لانچ کیا گیا تھا۔ اسلئے اب کمپنی اسے نئی جنریشن کے ساتھ تو نہیں  بلکہ اسے فیس لفٹ شکل میں لے کر آئے گی ۔
لُکس میں  کونسی تبدیلیاں  ہوں  گی؟: ماروتی سوزوکی سوئفٹ ایک عالمی پروڈکٹ ہے۔ کمپنی اس میں  اَپ ڈیٹیڈ کاسمیٹک تبدیلیاں  کرے گی۔ حالانکہ فیس لفٹ ماڈل کے طور پر کمپنی اس کے فرنٹ لُکس پر زیادہ دھیان دے گی۔ یعنی اس میں نئے بمپر ، نئے فوگ لیمپ ہاؤسنگ اور نئی گِرِل دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اس کے الائے وہیل اور بمپر کو بھی نیا روپ دے سکتی ہے۔ 
کون سے آرام دہ فیچرس اس کا حصہ ہوں  گے؟: سوئفٹ میں ابھی تک کروز کنٹرول فیچر نہیں  ہے۔ ایسے میں  کہا جارہا ہے کہ کمپنی ۲۰۲۰؍ڈِزائر فیس لفٹ کیلئے کروز کنٹرول شامل کرسکتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی اس میں انسٹرومنٹ کلسٹر کے لئے نیا ۴ء۲؍ انچ ملٹی انفورمیشن ڈسپلے بھی دے سکتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں  آٹو فولڈنگ او آر وی ایم بھی دیا جاسکتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی کمپنی اس میں  نیا ۷ء۰؍ انچ کا اسمارٹ پلے ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی دے سکتی ہے جو ماروتی کی جدید کاروں  کا حصہ ہوتا ہے۔
سیفٹی فیچرس : ماروتی سوئفٹ میں اضافی سیکوریٹی فیچرس کے طور پر ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی اور آئسو فکس چائلڈ سیٹ اینکرس اسٹینڈرڈ دئیے جائیں  گے ۔ وہیں ماروتی اپنی سوئفٹ کے آٹومیٹک ویریئنٹ میں الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول اور ہِل ہولڈ اسسٹ جیسے فیچرس بھی شامل کرسکتی ہے جیسے اَپ ڈیٹیڈ ڈِزائر میں  موجود ہے۔
انجن استعداد: ڈِزائر کی طرح ماروتی سوئفٹ میں  نیا ۱ء۲؍ لیٹر ڈوئل جیٹ پیٹرول انجن دیا جاسکتا ہے، جو ۹۰؍ پی ایس کی پاور اور ۱۱۳؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ موجودہ ۱ء۲؍ لیٹر انجن کے مقابلے یہ ۷؍پی ایس زیادہ پاور دیتا ہے۔ ۵؍ اسپیڈ مینوئل اور اے ایم ٹی گیئر باکس کےس اتھ ۲۰۲۰؍ ڈزائر کا پیٹرول انجن ۲۱ء۲۱؍ کلومیٹر فی لیٹر سے ۲۳ء۲۶؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دینے کا دعویٰ کرتاہے۔ سوئفٹ میں  بھی ایسا ہی انجن دیا جاسکتاہے ۔ اس میں  ڈیزل انجن بند ہوسکتا ہے۔
قیمت: اس کے موجودہ پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت ۵ء۱۹؍لاکھ روپے سے ۸ء۰۲؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم) دہلی ہے۔ فیس لفٹ ماڈل اور نیا اضافی فیچر کے ساتھ اس کی قیمتوں  میں  تھوڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہندوستانی بازار میں ماروتی سوئفٹ کا مقابلہ ہیونڈئی گرینڈ آئی ٹین ؍نیوس ، فورڈ فیگو اور رینو ٹرائبر سے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK