Inquilab Logo

مرسڈیزبینز جی ایل ای۳۰۰؍ ڈی :پرکشش ڈیزائن سے لیس آرام دہ ایس یو وی کار ہے

Updated: February 27, 2021, 1:02 PM IST | Vinit Singh

جرمن کمپنی کی اس نئی کار کی ہم نے کچھ دن ٹیسٹ ڈرائیو کی اور اس کی کارکردگی ہمیں شاندار لگی اور اس کے فیچرس بھی عمدہ لگے، اس کی خصوصیات، استعداد ہے ڈرائیونگ کا تجربہ رپورٹ میں شامل ہے

Mercedes Benz - Pic : INN
مرسڈیز بینز ۔ تصویر : آئی این این

 جرمن آٹو موبائل کمپنی مرسڈیز بینز نے ۲۰۱۹ء کے اختتام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ۲۰۲۰ء میں ۱۰؍ گاڑیاں متعارف کرائے گی۔  حالانکہ سال ۲۰۲۰ء  میں کووِڈ۱۹؍ بحران کے باوجود مرسڈیز بینز نے اپنا وعدہ نبھایا۔ لانچ کی جانے والی ان کاروں میں مرسڈیز بینز جی ایل ای ۳۰۰؍ ڈی بھی شامل تھی۔  جنوری میں کمپنی نے اپنی جی ایل ای کو لانچ کیا تھا جسے ہم نے گزشتہ دنوں آزمائشی طور پر چلایا ہے۔  اس کی  ڈرائیونگ کا تجربہ خوشگوار رہا۔ خیال رہے کہ مرسڈیز بینز جی ایل ای ہندوستانی اور گلوبل مارکیٹ میں کامیاب مرسڈیز پروڈکٹ میں سے ایک ہے۔ 
ڈرائیونگ میں کیسی ہے
 جی ایل ای ۳۰۰؍ ڈی میں کمپنی نے ۲ء۰؍ لیٹر کا آئل برنر انجن دیا ہے جو ۲۴۵؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۵۰۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتاہے ۔ یہ انجن ۹؍ جی ٹرانک آٹومیٹک ٹرانسمیشن کیساتھ آتا ہے جو چاروں پہیوں پر پاور سپلائی کرتا ہے۔ اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ اس ۳؍ ٹن والی گاڑی کیلئے۲۴۵؍ بی ایچ پی کی پاور کیا موزوں ہوگی؟ جی ایل ای ۳۰۰؍ ڈی میں کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں اسے ۷ء۲؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے اور اس کی آزمائشی ڈرائیونگ کے دوران ہمیں اس کاعملی ثبوت بھی دکھائی دیا۔ ہم نے اس کار کی آف روڈنگ بھی کی اور جی ایل ای میںفور میٹک اے ڈبلیو ڈی سسٹم ملتا ہے، جس کے باعث آپ اسے کسی بھی ٹیرین پر آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ گراؤنڈ کلیئرس بہت زیادہ نہیں ہے اور جو ٹائر ہیں ان کا سائز بھی ٹھیک ٹھاک ہے۔ تھوڑی بہت آف روڈنگ آپ کرسکتے ہیں لیکن بہت زیادہ نہیں کرپائیں گے کیونکہ اسٹیل سسپنشن ملتے ہیں۔ ایئر میٹک سسپنشن ۴۰۰؍ ڈی اور ۴۵۰؍ ڈی میں ملتے ہیں جو کہ ایک ہِپ ہوپ ایڈیشن ہیں۔ پھر بھی آپ کو یہ سسپنشن انٹریئر میں وہ ہِپ ہوپ والا تھوڑا احساس بھی دیتے ہیں۔ چھوٹے موٹے گڑھے تو اس گاڑی میں پتہ ہی نہیں چلتے اور یہ آپ کو پوری طرح ایک آر ام دہ رائیڈ دینے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔ 
 جب آپ اسے روڈ پر چلاتے ہیں تو نیا ۲ء۰؍ لیٹر انجن کافی بہتر رسپانس دیتا ہے اور پیٖک ٹورک ۱۶۰۰؍ آرپی ایم سے ہی ملنا شروع ہوجاتا ہے جو ۹؍جی ٹرانک ٹرانسمیشن کافی بہتر کام کرتا ہے اور پتہ نہیں چلتا کہ کب اس میں گیئر شفٹنگ ہورہی ہے۔ پاور ڈلیوری کافی اسموتھ ہے اور سٹی یا پھر ہائی وی پر آپ کو اسموتھ اور آرام دہ کارکردگی کا دعویٰ کرتی ہے۔ اِیکو پھر کمفرٹ موڈ پرچلاتے ہیں تو گیئر شفٹنگ کافی آسان رہتی ہےا ور ہائی وے پر رفتار بھرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس پیڈل شفٹرس بھی موجود ہیں۔ مجموعی طور پر یہ گاڑی ڈرائیونگ کیلئے ایک آرام دہ اور طاقتور گاڑی ثابت ہوتی ہے۔
 اسٹائلنگ ایسی ہے
 اگر آپ مرسڈیز بینز کے پروڈکٹ رینج کی جانب دیکھ رہے ہیں تو جرمن برانڈ اسٹائلنگ کے معاملے میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔ جی ایل ای میں آپ کو ہائی پرفارمنس ایل ای ڈی ہیڈلیمپس دئیے گئے ہیں جبکہ ۴۰۰؍ ڈی اور ۴۵۰؍ ڈی ہپ ہوپ ایڈیشن میں ملٹی بیٖم ایل ای ڈی ملتی ہے۔ فرنٹ سے گِرِل کافی خوبصورت لگتی ہے ۔  سائیڈ میں ۱۹؍ انچ کے الائے وہیل ملتے ہیں ۔ انٹی گریٹیڈ رننگ بورڈ ملتا ہے گراؤنڈ کلیئرس بھی کافی اچھا ہے۔ سی پلر کے پیچھے وجو کواٹر گلاس ملتا ہے وہ کافی منفرد ہے۔ کار کو عقبی حصے سے دیکھنے پر آپ یہ ایک اگریسیو ایس یو وی لگتی ہے ۔ 
انٹیریئر ایسا ہے
 پرانے ورژن کے مقابلے نئی جی ایل ای   اب ۱۰۵؍ ایم ایم  لمبی ہے ، اس کا وہیل بیس بھی ۸۰؍ ایم ایم تک بڑھادیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو بی ویریئنٹ ہے یعنی لانچ وہیل بیس تو ظاہر سی بات ہے کہ آپ کو اندر بھرپور کشادگی ملتی ہے ۔ ۳۰۰؍ ڈی ویریئنٹ میں کافی بہترین ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ پر لیدر اور اچھی کوالیٹی والے پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کا پارٹی پیس بڑے ۱۲ء۳؍ انچ کے فل ڈیجیٹل کلر ڈسپلے ہے۔ اس میں آپ کو جدید مرسڈیز بینز یوز ر انٹرفیس یعنی (ایم بی یو ایکس) سسٹم بھی ملتا ہے اور آپ اس میں اپنی آواز کے ذریعے کمانڈ دے سکتے ہیں۔ اس ٹچ اسکرین کو آپ نیچے ہیپٹک ٹچ اور اسٹیئرنگ پر ملنے والے کنٹرول سے بھی ایکسس کرسکتے ہیں۔ اسٹیئرنگ وہیل بھی کافی بہترین لتا ہے اور اس میں دئیے گئے بٹنس سے آپ دونوں اسکرین کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ فور زون تھرمو ٹرونک آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول آپ کو اس میں ملتا ہے۔ بڑی پینورامک سن روف بھی اس میں ملتی ہے۔
   پچھلی نشستوں میں آپ کو ۶۹؍ایم ایم کا ہیڈ روم زیادہ ملتا ہے۔ اس وجہ سے ۶؍ فٹ یا ۶ء۵؍فٹ قد والے افراد کو بھی اس گاڑی میں بیٹھنے میں کوئی دقت نہیں ہونے والی ہے۔ ۳۰۰؍ ڈی ورژن میں بڑا گلاس ہاؤس ملتا ہے اور ایک چمکدار انٹیریئر بھی، جس کے باعث آپ کو اس میں ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ سے کم احساس نہیں ملے گا۔ کار میں پرائیویسی کیلئے دونوں جانب پردے موجود ہیں جنہیں آپ الیکٹرانک طریقے سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ لگیج کمپارٹمنٹ بھی آپ کو کافی بڑا ملتا ہے اور آپ کافی سارا سامان رکھ کر ایک لانگ ٹرپ پر جاسکتے ہیں۔
قیمت 
 اس گاڑی کی قیمت ۷۳ء۷۰؍ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جو کہ ۱ء۲۵؍ کرو ڑ روپے تک جاتی ہے۔ قیمتوں میں اتنا فرق اس وجہ سے ہے کیونکہ انجن الگ الگ ملتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف طرح کے مینوفیکچرنگ پروسیس کے ذریعے ہندوستان  آتی ہے۔ جیسے کہ جی ایل ای ۳۰۰؍ ڈی، ۴۰۰؍ ڈی اور ۴۵۰؍ ڈی سی کے ڈی کے روپ میں آپ کو ملتا ہے۔ 
ہمار ا فیصلہ
 وہ افراد جو ایسی ایس یو وی کی تلاش کررہے ہیں جو  ایس یو وی دکھنے میں اور چلانے میں طاقتور ہو ساتھ ہی لگژری فیچرس سے بھی بھرپور ہو اور آرام دہ بھی ہو تو ایسے افراد مرسڈیز بینز جی ایل ای ۳۰۰؍ ڈی پر غور کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK