Inquilab Logo Happiest Places to Work

مائیکروسافٹ وِنڈوز ۷؍کا اَپ ڈیٹ فراہمی کا سلسلہ بند

Updated: January 15, 2020, 1:47 PM IST | Agency

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی ’مائیکرو سافٹ‘ نے دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر موجود ’ونڈوز۷؍‘ آپریٹنگ سسٹم کو اَپ ڈیٹ فراہم کرنے کا سلسلہ ختم کردیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ’ونڈوز۷‘ کی اپڈیٹ کی فراہمی بند کئے جانے کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹر۱۴؍ جنوری۲۰۲۰ء سے ’ونڈوز۷‘ کی کسی بھی اپڈیٹ سے محروم ہوگئے۔

ونڈوز سیون ۔ تصویر : آئی این این
ونڈوز سیون ۔ تصویر : آئی این این

  کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی ’مائیکرو سافٹ‘ نے دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر موجود ’ونڈوز۷؍‘ آپریٹنگ سسٹم کو اَپ ڈیٹ فراہم کرنے کا سلسلہ ختم کردیا ہے۔  مائیکرو سافٹ کی جانب سے ’ونڈوز۷‘ کی اپڈیٹ کی فراہمی بند کئے  جانے کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹر۱۴؍ جنوری۲۰۲۰ء سے ’ونڈوز۷‘ کی کسی بھی اپڈیٹ سے محروم ہوگئے۔ مائیکرو سافٹ نے ایک سال قبل ہی اعلان کیا تھا کہ کمپنی جنوری۲۰۲۰ سے ’ونڈوز سیون‘ کے اپڈیٹ کی فراہمی معطل کردے گی ۔ معلوم ہوکہ اس وقت پوری دنیا میں۳۲؍ فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں  اور لیپ ٹاپ پر  ’ونڈوز۷‘ کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ’ونڈوز۷‘ کے ذریعے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ چلانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ۱۴؍ جنوری۲۰۲۰ء کے بعد اپنے سسٹمز میں کمپنی کے معروف آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز۱۰‘ کو انسٹال کرلیں۔ کمپنی کے مطابق ’ونڈوز۱۰‘ کو۱۳۹؍ امریکی ڈالر کے عوض خریدا جا سکتا ہے اور اس آپریٹنگ سسٹم کی اپڈیٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔ ساتھ ہی مائیکرو سافٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے پاس ۳؍ سال سے پرانا کمپیوٹر ہے تو وہ ’ونڈوز۱۰‘ والا نیا کمپیوٹر خرید لیں۔کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچہ ونڈوز ۷؍ کیلئے  اپڈیٹ کی فراہمی بند کردی گئی ہے تاہم مذکورہ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹر و لیپ ٹاپ کام کرتے رہیں گے۔ساتھ ہی کمپنی نے خبردار کیا کہ اپڈیٹ کے بغیر ونڈوز۷؍ پر چلنے والے کمپیوٹرز و لیپ ٹاپ پر وائرس حملہ کر سکتے ہیں اور مذکورہ ڈیوائسز سائبر سیکوریٹی کا مسئلہ بھی بن سکتی ہیں۔

microsoft Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK