• Wed, 22 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بل گیٹس کا انتباہ: دنیا تباہی کے دہلیز پر، فوری عالمی تعاون کی ضرورت

Updated: October 21, 2025, 9:02 PM IST | Washington

امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے فرانسیسی اخبار ایل ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں دنیا کو خطرناک موڑ پر ہونے کا انتباہ دیا ہے، جہاں قوم پرستی، سکڑتے ترقیاتی فنڈز اور ماحولیاتی بحران انسانیت کو بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

Bill Gates.Photo:INN
بل گیٹس۔ تصویر:آئی این این

امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے فرانسیسی اخبار ایل ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں دنیا کو خطرناک موڑ پر ہونے کا انتباہ دیا ہے، جہاں قوم پرستی، سکڑتے ترقیاتی فنڈز اور ماحولیاتی بحران انسانیت کو بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ۲۰؍ سال مستقبل کا تعین کریں گے، جبکہ غریب دنیا غذائی، صحت اور موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے اور امیر ممالک اندرونی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں تاہم بچوں کی اموات میں کمی اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے گیٹس نے عالمی تعاون، سمجھدار پالیسیاں اور منصفانہ وسائل کی تقسیم پر زور دیا، اور اپنی فلاحی فاؤنڈیشن کو ۲۵؍ سال بعد ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ وسائل کا بروقت استعمال یقینی ہو۔
گیٹس کے مطابق امیر ممالک اندرونی مسائل میں الجھ رہے ہیں جبکہ غریب دنیا شدید ماحولیاتی، غذائی اور صحت کے بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔  ۲۰۲۳ء میں ترقیاتی امداد تقریباً۵؍ فی صد کم ہوئی، حالانکہ ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اندرونی مفادات پر مرکوز ہونے کا رجحان پہلے کبھی اتنا طاقتور نہیں تھا، جس کے نتیجے میں عالمی ذمہ داریوں کا احساس کمزور پڑ رہا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق  ۲۰۳۰ء تک۵۷؍ کروڑ افراد انتہائی غربت میں رہ سکتے ہیں، جو اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ گیٹس نے کہاکہ دنیا بھر میں عدم مساوات خطرناک حد تک جڑ پکڑ رہی ہے۔ 
انہوں نے بچوں کی صحت میں بہتری کو امید کی ایک کرن قرار دیا۔ ان کے مطابق سال ۱۹۹۰ میں ہر سال ایک کروڑ۲۰؍ لاکھ سے زائد بچے ۵؍ سال کی عمر سے پہلے مر جاتے تھے جبکہ یہ تعداد۲۰۲۱ء میں کم ہو کر ۵۰؍ لاکھ تک آ گئی۔ اگر صحت کے نظام میں سرمایہ کاری جاری رہی تو یہ تعداد بیس لاکھ تک نیچے آ سکتی ہے۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ کووِڈ۱۹؍ وبا نے ویکسین پروگراموں کو شدید متاثر کیا ہے اور معمول کی ویکسینیشن کی سطح بحال ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی آئی پی کی نمو: ستمبر میں بنیادی شعبے کی نمو۳؍ فیصد پر آ گئی

ماحولیاتی تبدیلی کو گیٹس نے خطرات کو دُگنا کرنے والا عنصرقرار دیا جو طوفانوں، خشک سالی اور سیلاب کے ذریعے ترقیاتی پیش رفت کو مٹا دیتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ۲۰۳۰ءتک ماحولیاتی موافقت کے لیے۳۰۰؍ ارب ڈالر سالانہ درکار ہوں گے جب کہ موجودہ سرمایہ کاری اس کے قریب بھی نہیں۔ بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی خصوصاً کاربن جذب کرنے، ایٹمی توانائی اور متبادل پروٹین کے شعبوں میں دنیا کو کم اخراج والے مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK