Inquilab Logo

موٹر سائیکل سوار بارش میں  ان باتوں کا رکھیں  خیال

Updated: June 13, 2020, 11:24 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

بارش میں سڑکیں کیچڑزدہ رہتی ہیں ، جگہ جگہ پانی جمع ہوتا ہے،سڑکوں  کے گڑھے بھی مصیبت کا باعث بنتے ہیں لہٰذا احتیاط ضروری ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بارش کا موسم آگیا ہے ۔ اگر آپ دو پہیہ موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہیں  تو اس موسم میں  کچھ ضروری باتیں ہمیشہ دھیان رکھنی چاہئے۔ اگر آپ احتیاط اور دھیان سےکام نہیں لیں گے تو بارش میں  بائیک چلانا آپ کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ یہاں  ہم آپ کو کچھ خاص ٹپس دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بارش کے دوران محفوظ طریقے سے بائیک رائیڈنگ کرسکتے ہیں ۔ 
 بغیر ہیلمٹ کے دوپہیہ گاڑی کی سواری کسی بھی موسم میں  محفوظ نہیں  ہے۔ بارش کے دوران تو موٹر سوار کو ہیلمٹ لازمی طور پر پہننا ہی چاہئے۔ کیونکہ یہ حادثہ کے وقت موٹر سوار کے سر کی حفاظت کرتا ہے۔ بارش کے دوران ہیلمٹ کے شیشوں  کی وجہ سے آنکھ پر بھی پانی کی بوندیں  نہیں  پڑتیں جس سے بائیک چلانا آسان ہوجاتا ہے۔
بارش میں ہیلمٹ پر آنے والی بوندوں سے دھیان بھٹک جاتا ہے جس سے حادثہ کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بازار میں  موجود فنگر وائپر خرید کر آپ ہیلمٹ کے شیشے کو فنگر وائپر سے صاف کرتے رہ سکتے ہیں ۔ اس سے دوران بارش بار بار بائیک روکنے کی جھنجٹ ختم ہوگی اور حادثہ کا ڈر بھی کم ہوجائے گا۔ 
بارش کے دوران سڑک پرآپ کے آگے چل رہی کار یا آٹو کے سہارے آپ بائیک کو فاصلہ رکھ کر فالو کرسکتے ہیں ۔ سامنے چلے رہے آٹو یا کار کے پیچھے سینٹر میں  بھی آپ بائیک کو رکھ سکتے ہیں جس سے سامنے کے گڑھے وغیرہ سے آٹو کس طرح سائیڈ ہوکر نکل رہا ہے آپ کو سمجھنے میں  آسانی ہوجائے گی۔ بارش میں بائیک رائیڈنگ کے دوران ا س طریقے کو اپنا کر آپ اچانک گڑھے یا سڑک پر پڑے پتھر وغیرہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ 
کئی بار شرارت کے موڈ میں ہم بائیک کو پانی سے بھری سڑک سے نکالتے ہیں ۔ ایسا کرنے پر بائیک کے گڑھے میں جانے کا خطرہ رہتا ہے ۔ یہ ضروری نہیں کہ جہاں  پانی بھرا ہے وہ جگہ برابر ہی ہو۔ ایسی جگہ گڑھا بھی ہوسکتا ہے جس میں  پھنس کر آپ کی بائیک حادثہ سے دوچار ہوسکتی ہے۔ اس وجہ سے پانی کے جماؤ والی جگہ سے بائیک نکالنے سے احتراز کریں ۔ 
جہاں  آپ کو لگے کہ آگے سڑک بے حد پھسلن بھری ہے وہاں  سے بائیک نکالتے وقت ہینڈل سیدھا رکھیں اور بائیک کو سیدھی سمت میں لے جائیں ۔ ایسی سڑک پر موڑ لینے کیلئے رفتار بے حد دھیمی رکھیں اور ممکن ہو تو بائیک کو سیدھا آگے لے کر پھر ٹرن کریں ۔ ایسی سڑکوں  پر بائیک پھسل سکتی ہے اور حادثہ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
بارش کےد وران اچانک بریک لگانے سے بالکل پرہیز کریں ۔ اگر اچانک بریک لگانا پڑے تو دونوں بریک (فرنٹ اور ریئر) بریک کا ایک ساتھ استعمال کریں ۔ وہیں عام بریکنگ ے دوران صرف پیچھے والے بریک کا استعمال ہو۔ اگر ضروری ہو تبھی بریک کے ساتھ آگے والا بریک ہلکا استعمال کریں ۔ یہ بھی دھیان رکھیں کہ ٹرن پر بریک نہ لگائیں ۔ 
بارش میں بائیک /ٹووہیلر چلانے کے دوران دوسری گاڑیوں  سے ضروری فاصلہ رکھ کر چلیں ۔ سامنے چل رہی کار سے بالکل بازو میں چلنے پر آپ کو سامنے سڑک پر گڑھے وغیرہ نہیں  دکھائی دیں گے۔ ساتھ ہی دائیں  بائیں انڈیکیٹر کے وقت بھی آپ بائیک نہیں  سنبھال پائیں گے اور حادثہ کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ کسی بھی فور وہیلر میں اچانک بریک لگانے کی استعداد ٹووہیلر سے زیادہ ہوتی ہے ۔ سامنے چل رہی کار میں اچانک بریک لگنے پر آپ کو چوٹ  لگ سکتی ہے ۔ 
موسلادھار بارش کے دوران بائیک چلارہےہیں  اور وِزیبلٹی کم ہے تو بائیک کی ہیڈ لائٹ آن رکھیں ۔ اس سے آپ کو بائیک رائیڈنگ میں  تو مدد ملے گی ہی ساتھ ہی سامنے سے آنے والی گاڑیوں  کے ڈرائیور آپ کی بائیک کو آسانی سے دیکھ پائیں گے جس سے حادثہ ہونے کا خطرہ کافی کم رہتا ہے۔
حد سے زیادہ رفتار (اووراسپیڈ) میں بائیک دوڑانا ہر موسم میں  خطرناک ہوتا ہے۔ بارش کےدوران اوور اسپیڈ میں  رائیڈنگ اور زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے کیونکہ اس موسم میں بائیک زیادہ پھسلتی ہے ۔ ہمیشہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ بائیک بہت تیز رفتار سے نہ چلائیں ۔ ساتھ ہی ہمیشہ الرٹ رہیں ، تاکہ اچانک پیدا شدہ صورتحال میں بائیک کو آسانی سے قابو میں  کرسکیں ۔ 
آخری بات یہ ہے کہ جس طرح بائیک سوار اپنی سلامتی اور بھلائی کو مدنظر رکھتا ہے اسی طرح دوسروں کا بھی خیال رکھے۔ بے پرواہ انداز میں بائیک رائیڈنگ سے بچ کر آپ خود کےساتھ ساتھ دوسروں  کی بھی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں ۔ کیچڑ زدہ سڑک سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں تاکہ راہگیروں  پر کیچڑ اور گندہ پانی نہ اڑے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK