Inquilab Logo

ملٹی اسٹراڈاوی۴:رڈار ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کی پہلی انوکھی موٹرسائیکل

Updated: October 10, 2020, 9:49 AM IST | Mumbai

مشہور اطالوی آٹو موبائل کمپنی ’ڈکاٹی ‘ نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ’باش‘ کے ساتھ مل کر رڈار ٹیکنالوجی کی حامل اپنی نوعیت کی انوکھی موٹر سائیکل کے پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مشہور اطالوی آٹو موبائل کمپنی ’ڈکاٹی ‘ نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ’باش‘ کے ساتھ مل کر رڈار ٹیکنالوجی کی حامل اپنی نوعیت کی انوکھی موٹر سائیکل کے پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اس نئی تکنیک کو ڈیولپ کرنے کیلئے دونوں کمپنیاں  مشترکہ طور پر گزشتہ ۴؍ سال سے کام کررہی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈکاٹی اور باش نے ’ملٹی اسٹراڈا وی ۴‘ نامی اپنی جدید موٹر سائیکل کو بنانے کی شروعات کردی ہے ۔ اس موٹر سائیکل کے متعلق دعویٰ گیا ہے کہ اس کے اگلے اور پچھلے حصے میں رڈار ٹیکنالوجی نصب ہوگی ۔ہر رڈار کا وزن۱۹۰؍ گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے، تو اس ریڈار سسٹم سے موٹرسائیکل کے وزن یا حجم پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے۔موٹرسائیکل کے فرنٹ پر موجود رڈار اڈاپٹو کروز کنٹرول کو اِن ایبل کرتا ہے جس سے وی۴؍ کو سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ رڈار اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار۳۰؍ سے۱۶؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔موٹرسائیکل کے پچھلے حصے میں موجود ریڈار ان گاڑیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو موٹرسائیکل چلانے والوں کے بلائنڈ اسپاٹ پر ہوتی ہیں ۔
 یہ سسٹم اس وقت آپ کو آگاہ کرتا ہے جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہیں ۔ کمپنی کے مطابق رڈار ٹیکنالوجی موٹرسائیکل چلانے والے کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ممکنہ حادثوں سے بچائے گی۔کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں ۔ بس اتنا بتایا کہ اس میں ایک نیا، ہلکا اور کامپکیٹ وی۴؍ انجن دیا جارہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اب تک موٹرسائیکل کی شکل بھی نہیں ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ۴؍ نومبر۲۰۲۰ء کو اس جدید موٹر سائیکل کی رونمائی کی جائے گی۔ آٹو موبائل ویب سائٹ’آٹو کار‘ کی رپورٹ میں   دعویٰ کیا گیا کہ یہ نئی موٹر سائیکل آئندہ سال تک لانچ کردی جائے گی۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK