Inquilab Logo

این آئی او ایس کا ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کیلئے ٹائم ٹیبل جاری

Updated: February 10, 2020, 4:07 PM IST | Agency

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس نے ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں جماعت (مارچ اپریل) کے امتحانات کیلئے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ این آئی او ایس نے ہندوستانی اور غیر ملکی طلبہ کیلئے الگ الگ ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔

این آئی او ایس کا ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کیلئے ٹائم ٹیبل جاری ۔ تصویر : آئی این این
این آئی او ایس کا ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کیلئے ٹائم ٹیبل جاری ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس نے ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں جماعت (مارچ اپریل)کے امتحانات کیلئے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ این آئی او ایس نے ہندوستانی اور غیر ملکی طلبہ کیلئے الگ الگ ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔یہ امتحانات ۲۴؍مارچ سے شروع ہوکر ۲۴؍اپریل ۲۰۲۰ء کو ختم ہونگے۔این آئی او ایس نے تھیوری امتحان کے ساتھ پریکٹیکل امتحان کیلئے بھی ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔تھیوری امتحان شروع ہونے سے قبل پریکٹیکل امتحان ختم ہوجائیں گے۔۱۰؍ویں جماعت کا امتحان کا آغاز ہندوستانی موسیقی کے پیپر سے ہوگا اور ۱۲؍ویں جماعت کا سنسکرت  سے۔ 
 ۱۰؍ویں اور ۱۲؍کے بورڈ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ کیلئے آپ کو این آئی او ایس کی ویب سائٹ nios.ac.in سے آن لائن ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔
 واضح رہے کہ این آئی او ایس ہر سال ۲؍مرتبہ ۱۰؍ویں اور ۱۲؍جماعت کے امتحانات منعقد کرتا ہے۔ایک مرتبہ مارچ اپریل میں اور دوسری مرتبہ اکتوبر نومبر میں پیپر ہوتے ہیں۔مارچ اپریل امتحان کا ریزلٹ جون میں آئے گا جبکہ اکتوبر نومبر کا نتیجہ دسمبر میں ظاہر ہوگا۔این آئی او ایس حکومت ہندوستان کےوزارت برائے ترقی انسانی وسائل کے تحت خود مختار ادارے اوپن سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ امتحان کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔
 این آئی او ایس انتظامیہ کے مطابق یہ دنیا کا سب بڑا اسکولنگ سسٹم ہے۔ ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں جماعت کے امتحانات کے علاوہ این آئی او ایس ۱۴؍سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے اوپن بیسک ایجوکیشن پروگرام، ووکیشنل کورس اور لائف اینرچنگ پروگرام بھی چلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK