Inquilab Logo

نوبیازی۴۰؍پرو اسمارٹ فون لانچ، یہ وائرلیس میگنیٹک چارجنگ تکنیک سےلیس پہلا اینڈرائیڈ فون

Updated: March 02, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai

چین کی اسمارٹ فون ساز کمپنی نوبیا نے ایک نیا اسمارٹ فون زی۴۰؍ پرو متعارف کرایا ہے ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 چین کی اسمارٹ فون ساز کمپنی نوبیا نے ایک نیا اسمارٹ فون زی۴۰؍ پرو متعارف کرایا ہے ۔ اس فون کی سب اہم دو خوبیاں یہ ہیں کہ اس میں میں۲؍ چیزیں ایسی ہیں جو پہلی بار کسی اسمارٹ فون میں دی جارہی ہیں۔ اوّل یہ کہ اس میں ۶۴؍ میگا پکسل مین کیمرا ہے جس کیلئے سونی آئی ایم ایکس۷۸۷؍ سینسر استعمال کیا گیا ہے جو۳۵؍ ایم ایم لینس سے لیس ہے۔ دوسری خاص چیز اس کے گریوٹی ایڈیشن مین پہلی بار کسی اینڈرائیڈ فون میں میگنیٹک وائرلیس چارجنگ کی موجودگی ہے۔ فون کے فرنٹ پر۶ء۶۷؍ انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور۱۴۴؍ ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔ نوبیا زی۴۰؍پرو میں کوالکم کا نیا اسنیپ ڈریگن۸؍ جنریشن ون  پروسیسر موجود ہے۔  یہ فون۸،۱۲؍ اور ۱۶؍ جی بی ریم اور ۱۲۵،۲۵۶، اور۵۱۲؍اور ایک  ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون کے بیک پر۳؍کیمرے موجود ہیں جس کا مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جو بائی ڈیفالٹ۱۶؍ میگا پکسل فوٹو کھینچ سکتا ہے۔ دوسرا۵۰؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور تیسرا۸؍ میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس کے ساتھ۵؍ایکس آپٹیکل زوم دیا گیا ہے، سیلفی کیمرا۱۶؍ میگا پکسل کا ہے۔ فون کے اندر۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۸۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ زی۴۰؍ پرو میں اینڈرائیڈ۱۲؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی او ایس۱۲؍ سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔  البتہ مائیکرو ایس ڈی پورٹ اور ہیڈفون جیک فون کا حصہ نہیں۔ یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے اور۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۳۳۹۹؍ چینی یوآن  میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح گریویٹی ایڈیشن کا۱۲؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۴۲۹۹؍ یوآن  میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK