Inquilab Logo

بچوں کے امتحانات کے دوران مائیں چند باتوں کا خیال رکھیں

Updated: March 05, 2024, 12:43 PM IST | Sabiha Khan | Mumbai

ایس ایس سی کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ سال بھر کی محنت اور پڑھائی کو ۳؍ گھنٹے کے سوالیہ پرچے پر نقش کرنا اور وہی نقش سند پر باقی رہ جاتے ہیں۔ دہم جماعت کے بورڈ کے حاصل شدہ نمبرات تعلیمی سفر کی میل کا پتھر ہیں۔

Do not allow children to practice any new study method during the exam. Photo: INN
امتحان کے دوران بچوں کو پڑھائی کے کوئی نئے طریقے پر عمل کرنے نہ دیں۔ تصویر : آئی این این

ایس ایس سی کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ سال بھر کی محنت اور پڑھائی کو ۳؍ گھنٹے کے سوالیہ پرچے پر نقش کرنا اور وہی نقش سند پر باقی رہ جاتے ہیں۔ دہم جماعت کے بورڈ کے حاصل شدہ نمبرات تعلیمی سفر کی میل کا پتھر ہیں۔ طلبہ، سرپرست اور اساتذہ ہر ایک کی چاہ ہوتی ہے کہ بہترین نمبرات ملیں۔ اس بات سے انکار نہیں کہ پورے سال کی محنت ہی امتحان گاہ میں کام آتی ہے لیکن بعض اوقات کچھ حالات سے، کچھ غلطیوں سے، بھول چوک سے امتحان کے وقت دشواری پیش آجائے تو اس کا اثر پرچہ پر پڑتا ہے اس لئے کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جن پر آپ توجہ دیں۔ وہ ضروری احتیاط جو طلبہ کو اپنانی چاہئے:
ز تمام ضروری سامان قلم سے لے کر ہال ٹکٹ تک سب یکجا کرکے ایک بیگ میں رکھنا۔ یہ بہت اہم کام ہے۔ اس کام میں مائیں بچوں کی مدد کریں۔
آرام دہ جوتا یا چپل استعمال کریں۔ کسی نئے جوتے چپل سے اگر زخم ہو یا چلنے میں تکلیف ہو تو یہ مسئلہ بچے کے نمبرات پر اثر ڈال سکتا ہے۔ لہٰذا ان باتوں کا مائیں خاص خیال رکھیں۔
 آرام دہ لباس میں امتحان گاہ جائیں تاکہ پرچہ سکون سے لکھ سکیں۔
 کسی نئی طرز کی قلم نہ لیں جس طرح کی قلم سے سال بھر لکھائی کی ہے ویسے ہی قلم استعمال کریں۔
 ایک گھڑی اپنے ساتھ رکھیں۔
 ہال ٹکٹ کی سب سے قبل تین زیروکس نکال کر گھر میں مختلف جگہ پر گھر والوں کو بتا کر رکھے تاکہ خدانخواستہ کبھی گم ہوجائے تو گھر کے افراد کے علم میں رہے۔
 مائیں ٹائم ٹیبل کی نقل گھر میں کہیں نکال کے چسپاں کریں تاکہ کچھ پرچے دوپہر کے وقت کچھ صبح کے اوقات میں رہنے کی وجہ سے اکثر بچے محروم رہ جاتے ہیں۔ مائیں اس معاملے میں محتاط رہیں۔
 ہمیشہ زائد رقم اپنے پاس رکھیں تاکہ رکشا یا ٹیکسی سے جانا پڑے تو پیسے ہوں۔
 مائیں بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے مکمل ناشتہ کرکے جائیں۔
 پرچے کے بعد اس پر بحث و قیاس میں وقت ضائع کئے بغیر گھر لوٹیں۔ ایسی ہدایت مائیں اپنے بچوں کو ضرور دیں۔
 بچوں کو اگلے پرچہ کی تیاری کیلئے آمادہ کریں۔
 طلبہ کو ہزار ہا ہدایات دی جاتی ہیں۔ اسکول، ٹیوشن کلاسیز، موٹیویشن لیکچر وغیرہ، مائیں بچوں کو ان پر عمل کرنے کیلئے کہیں۔
 امتحان کے دوران بچوں کو پڑھائی کے کوئی نئے طریقے پر عمل کرنے نہ دیں۔
 بچوں سے مثبت باتیں کریں۔
 دوسروں سے موازنہ نہ کریں۔
 اُن کا حوصلہ بڑھائیں۔
 پرچہ لکھتے وقت کلاس روم کے دیگر طلبہ پر قطعی توجہ نہ دیں۔ صرف اپنے پرچے کی فکر کریں۔
 مائیں بچوں کو بھرپور آرام کرنے دیں۔
 بچوں کو متوازن غذائیں کھلائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK