• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوکنیاوا پریز پرو ہندوستان میں پیش

Updated: December 13, 2019, 6:45 PM IST | New Delhi

اوکیناوا پریزپرو الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنی اس الیکٹرک اسکوٹر کی ایکس شو روم قیمت ۷۱؍ ہزار ۹۹۰؍ روپے رکھی ہے۔

اوکنیاوا پریز پرو۔ تصویر: جاگرن
اوکنیاوا پریز پرو۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی):اوکیناوا پریزپرو الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنی اس الیکٹرک اسکوٹر کی ایکس شو روم قیمت ۷۱؍ ہزار ۹۹۰؍ روپے رکھی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پریز پرو الیکٹرک اسکوٹر پر گاہک کو ایک کلومیٹر کے سفر پر محض ۲۰؍ پیسے کا خرچ آئے گا۔معلوم ہوکہ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو حکومت کی طرف سے کافی فروغ دیا جارہا ہے ۔حال ہی میں ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں پرجی ایس  ۱۲؍ فیصد سے گھٹاکر۵؍ فیصد کیا گیا ہے۔  پرفارمنس کے حساب سے بات کریں تو اس میں برش لیس، واٹر پرو ف ایک کے ڈبلیو کی  ڈی سی موٹر دیا گیا ہے۔ اس میں پاور کیلئے ۲؍کے ڈبلیو ایچ کی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے۔ یہ اسکوٹر محض تین گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتا ہے۔ اس اسکوٹر میں ۳؍ ڈرائیونگ موڈ دئیے گئے ہیں۔اس اسکوٹر کا گراؤنڈ کلیئرنس ۱۷۵؍ایم ایم ہے جبکہ یہ ۱۵۰؍ کلو کا وزن برداشت کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK