Inquilab Logo

 ون پلس نے ’ نورڈ ۲؍فائیو جی‘ کا اسپیشل ایڈیشن فون متعارف کرایا

Updated: November 17, 2021, 1:53 PM IST | Agency | New Delhi

ون پلس نے اپنے نئے فائیو جی اسمارٹ فون نورڈ۲؍کا اسپیشل ایڈیشن لانچ کیا ہے ۔اس کا نام’ ون پلس نورڈ۲؍ ایکس پیک مین ایڈیشن‘ ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ون پلس نے اپنے نئے فائیو جی اسمارٹ فون نورڈ۲؍کا اسپیشل ایڈیشن لانچ کیا ہے ۔اس کا نام’ ون پلس نورڈ۲؍ ایکس پیک مین ایڈیشن‘ ہے۔  اس فون میں کاسٹیوم کورز، تھیم وال پیپرز اور ایک لیگو لائیک اسمارٹ فون ہولڈر ہوگا۔ فون کے پچھلے حصے پر ایک چھوٹے پیک مین لوگو والا کور ہے جو رات کے اندھیرے میں جگمگاتا ہے جس میں گیم جیسا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایسا تھیم کیس بھی ڈیوائس کا حصہ ہوگا جس میں پیک مین اور اس کے دشمن انکی، بلینکی، پنکی اور دیگر ہوں گے۔  فون میں پیک مین تھیم کے۸؍ وال پیپرز ہوں گے جبکہ پیک مین تھیم چارجنگ انیمیشن بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔ فون کا باکس بھی پیک مین گیم سے ہی متاثر ہے۔ فون میں۲۰۱۵ء کا پیک مین۲۵۶؍ گیم بھی انسٹال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ باقی فیچرز نورڈ۲؍ والے ہی ہیں۔ یعنی۶ء۴۳؍ انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے، میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی۱۲۰۰؍ اے آئی پروسیسر اور۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ بیٹری سے لیس ہوگی۔ فون کے بیک پر۳؍کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل مونوکروم کیمرے موجود ہیں۔ یہ فون یورپ اور ہندوستان میں دستیاب ہوگا۔  اس کی قیمت۳۷؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK