Inquilab Logo

ون پلس نےاپنا اوسط قیمت فون ’نورڈ۲؍ٹی‘متعارف کرادیا

Updated: May 24, 2022, 11:40 AM IST | Agency | Mumbai

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنی ’نورڈ‘ سیریز کانیا اوسط قیمت فائیو جی فون لانچ کردیا ہے ۔

Nord 2T.Picture:INN
نورڈ۲؍ٹی۔ تصویر: آئی این این

 چین کی اسمارٹ فون کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنی ’نورڈ‘ سیریز کانیا اوسط قیمت فائیو جی فون لانچ کردیا ہے ۔ اس نئے فون کا نام ’نورڈ  ٹی ۲‘ ہے جو  مڈ رینج فون  ہے۔  کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا فون ہوگا، جس میں میڈیا ٹیک چپ میکر کمپنی کی ڈیمنسٹی۱۳۰۰؍ چِپ ہوگی۔ون پلس کی نورڈ سیریز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور کمپنی نے صارفین کی پسندیدگی کو نظر میں رکھتے ہوئے ’نورڈ ٹی ٹو‘ میں ۳؍ بیک کیمرے اور ایک سیلفی کیمرا دیا ہے۔ فون کے بیک پر۵۰؍ میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جبکہ۸؍ میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل کا میکرو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ فون میں۳۲؍ میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے ۲؍ ماڈیولز یعنی۸؍ جی بی اور۱۲؍ جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے اور اس کا اسٹوریج۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ میڈیا ٹیک کی ڈیمنسٹی۱۳۰۰؍ چپ سے لیس موبائل میں اینڈرائیڈ۱۲؍ اور آکسیجن او ایس۱۲ء۱؍ کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ آکٹا کور کے سی پی یو کے حامل موبائل کا اسکرین قدرے چھوٹا یعنی۶ء۴۳؍ رکھا گیا ہے اور اس میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ’نورڈ ٹی ٹو‘ میں چارجنگ کوالیٹی کو بہتر بنایا گیا ہے اور فون کو۸۰؍ والٹ چارجر کی مدد سے محض۲۵؍ منٹ کے اندر۱۰۰؍ فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔ نورڈ ٹی ٹو میں۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور اسے ۳؍ مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی قیمت ۳۲؍ہزار ۶۰۰؍روپے ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK