Inquilab Logo

ون پلس نے نورڈ این ۱۰؍ فائیو جی اور این ۱۰۰؍متعارف کرائے

Updated: October 28, 2020, 1:01 PM IST | Agency

ون پلس نے نورڈ این ۱۰؍ فائیو جی اور این ۱۰۰؍ نامی اپنے اب تک کے ۲؍ سستے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ون پلس نورڈ این۱۰؍ فائیو جی میں ۶ء۴۹؍ انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلےدیا گیا ہے

oneplus smartphone - Pic : INN
ون پلس اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

ون پلس نے نورڈ این ۱۰؍ فائیو جی اور این ۱۰۰؍ نامی اپنے  اب تک کے ۲؍ سستے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ون پلس نورڈ این۱۰؍ فائیو جی میں ۶ء۴۹؍ انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلےدیا گیا ہے۔ یہ ایک فائیو جی فون ہےجس  میں اسنیپ ڈریگن۶۹۰؍ پروسیسراور ایکس۵۱؍ موڈیم دیاگیا ہے۔فون میں۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس میں ۴۳۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے ۳۰؍ ٹی فاسٹ  چارجنگ سپورٹ دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر ۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا ۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔ اس کی قیمت۳۵۰؍ یورو( کم وبیش ۳۰؍ہزار ۴۹۰؍روپے) ہے۔ون پلس نورڈ این۱۰۰؍ایک انٹری لیول فون ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن ۴۶۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔فون میں۶ء۵۲؍ انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے  ہے۔۴؍جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج ہے۔اس میں ۵؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب  ہے ۔ پچھلے حصے میں۳؍کیمرے ہیںجن میں مین کیمرا۱۳؍میگا پکسل کا ہے۔اس فون کی قیمت ۲۰۰؍یورو (۱۷؍ہزار ۴۲۱؍روپے)رکھی گئی ہے۔دونوں فون میں اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم ون پلس کے آکسیجن او ایس۱۰ء۵؍ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ دونوں فون اگلے ماہ یورپ میں فروخت کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK