• Thu, 08 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیسٹل پلیٹڈ انارکلی سیٹ: ٹی پارٹی کیلئے عمدہ

Updated: October 08, 2026, 2:24 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

یہ Pastel Pleated Anarkali Set برنچ، لنچ، ٹی پارٹی یا Office Get Together کے لئے پرفیکٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی کسی عزیز یا سہیلی کی منگنی ہونے والی ہے تو اس تقریب کے لئے آپ اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے مرکز ِ محفل بن سکتی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہ Pastel Pleated Anarkali Set برنچ، لنچ، ٹی پارٹی یا Office Get Together کے لئے پرفیکٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی کسی عزیز یا سہیلی کی منگنی ہونے والی ہے تو اس تقریب کے لئے آپ اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے مرکز ِ محفل بن سکتی ہیں:
لباس: Dusty Pink یا Blush Pink رنگ کا یہ لباس آنکھوں کوبھلا لگ رہا ہے۔ جارجیٹ اور آرگنزا کے کامبی نیشن والا یہ آؤٹ فٹ ’انگرکھا‘ اسٹائل سے متاثر ہے۔ قمیص پر بنے پلیٹس سے اس کی شان بڑھ گئی ہے۔ تین چوتھائی آستینوں کے ’پف‘ اسے دیدہ زیب بنا رہے ہیں۔ انارکلی اور آستینوں کے کناروں پر سفید دھاگوں سے ایمبرائیڈری بنی ہوئی ہے جو ’چکن کری‘ انداز سے متاثر ہے۔ انارکلی کے ساتھ اسٹریٹ پینٹس ہیں جو سمپل ہے تاکہ انارکلی کا لُک ابھر کر آئے۔ ارگنزا دوپٹہ اس لُک کی جان ہے جس کے کناروں پر انارکلی سے ملتی جلتی ایمبرائیڈری جبکہ پورے دوپٹہ پر بوٹے بنے ہوئے ہیں۔
جیولری: یہ پورا لُک سافٹ ہے اس لئے جیولری کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ صرف فلورل ڈراپس ایئرنگس، نازک گولڈن چین اور گھڑی پہنی گئی ہے۔ اس سے پورا لُک Elegant لگ رہا ہے۔
میک اَپ: نو میک اَپ لُک ہے جس میں قدرتی تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ لائٹ پنک لپ اسٹک اور باریک لائنر سے لُک مکمل کیا گیا ہے جو آفس لُک کے لئے پرفیکٹ ہے۔
ہیئر اسٹائل: لانگ سوفٹ ویوی ہیئر اسٹائل اپنایا گیا ہے اور بالوں کو کھلا رکھ کر ایک جانب Tuck کیا گیا ہے جو کیوٹ لگ رہا ہے۔ آپ چاہیں تو Side Dutch Braid into Messy Low Bun (دائروی تصویر) ہیئر اسٹائل بھی اپنا سکتی ہیں۔ اس سے میک اَپ اور جیولری نمایاں نظر آئیں گی۔
جوتیاں: Nude یا Beige رنگ کی Pointed-Toe Kitten Heels پہنی گئی ہیں جن پر Bow بنے ہوئے ہیں۔ آفس کی تقریب کے لئے یہ جوتیاں آرام دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
بیگ: Off-White رنگ کا Mini Top-Handle Bag لیا گیا ہے جو ماڈرن ہونے کے ساتھ ’اولڈ منی اسٹائل‘ Vibe بھی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK