Inquilab Logo

پوکو کا نیا بجٹ اسمارٹ فون ’پوکوایم ۲؍پرو ‘متعارف کرایاگیا

Updated: July 09, 2020, 5:38 AM IST | Agency

شاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایم۲؍ پرو متعارف کرایا ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ فیچر کے لحاظ سے کافی بہترین ہے۔

Poco M2 - PIC : INN
پوکو ایم ۲ ۔ تصویر : آئی این این

شاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایم۲؍ پرو متعارف کرایا ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ فیچر کے لحاظ سے کافی بہترین ہے۔یہ فون شاؤمی کے ریڈمی نوٹ۹؍ پرو سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے جسے عالمی سطح پر ریڈمی نوٹ۹؍ ایس کے نام سے بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ پوکو ایم۲؍ پرو میں۶ء۶۷؍انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور اسے کمپنی نے واٹر ریزیزٹنٹ قرار دیا ہے تاہم آفیشیل آئی پی ریٹنگ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔فون میں۴؍ سے۶؍ جی بی ریم جبکہ۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔پوکو ایم ۲؍ پرو میں اسنیپ ڈریگون۷۲۰؍ جی پروسیسر اور۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری، ۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے۔اس کے علاوہ۸؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۵؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ فون سب سے پہلے اگلے ہفتے ہندوستان میں فروخت کیلئے  پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔ اسکے۴؍جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل کی قیمت ۱۳؍ہزار۹۹۹؍روپے،۶؍جی بی ریم اور۶۴؍جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت ۱۴؍ہزار۹۹۹؍روپے اور ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت ۱۶؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK