یہ راجستھانی رائل لُک ہے۔ عام طور پر اسے بنجارہ انداز کہا جاتا ہے۔ کسی خاص موقع یا کالج کے کلچرل پروگرامز کے لئے اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2026, 4:42 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
یہ راجستھانی رائل لُک ہے۔ عام طور پر اسے بنجارہ انداز کہا جاتا ہے۔ کسی خاص موقع یا کالج کے کلچرل پروگرامز کے لئے اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔
یہ راجستھانی رائل لُک ہے۔ عام طور پر اسے بنجارہ انداز کہا جاتا ہے۔ کسی خاص موقع یا کالج کے کلچرل پروگرامز کے لئے اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے:
لباس: Off white یا Ivory رنگ کے اسٹریٹ کُرتا اور Straight Narrow Pants پر رنگ برنگا راجستھانی باندھنی والا شرگ (جیکٹ بھی کہہ سکتے ہیں) پہنا گیا ہے جو شاندار لگ رہا ہے۔ شرگ پر مسٹرڈ یلو، مرون ریڈ اور اولیو گرین رنگ کے ترچھے لہریہ دار اسٹریپس ہیں جو اس کی خوبصورتی بڑھا رہے ہیں۔ Mandarin Neck ہے جبکہ نیک سے لے کر شرگ کے کنارے اور دامن تک گولڈن رنگ کا چوڑا بارڈر ہے جس پر مرر ورک کیا گیا ہے۔ شرگ کے دامن پر رنگ برنگے ’پوم پوم‘ لٹکے ہوئے ہیں جو اسے زیدہ زیب بنا رہے ہیں۔
اسٹول: اس اٹائر کے ساتھ پوم پوم ٹسلر والا اسٹول (دائروی تصویر) شاندار انتخاب ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:زیورات کی صفائی کیلئے اِن چار چیزوں کو استعمال نہ کریں، نقصان پہنچ سکتا ہے
میک اَپ: سافٹ گلیم میک اَپ کیا گیا ہے جس میں اسکن فریش نظرآتی ہے۔ بلش اور ہائی لائٹر کی مدد سے شائنی لُک دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ کاجل سے آنکھوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ لائٹ پنک لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔
ہیئر اسٹائل: Long Wavy ہیئر اسٹائل اپنایا گیا ہے جن میں سافٹ کرلزہیں۔ پارٹی کیلئے پرفیکٹ ہیئر اسٹائل ہے۔
جیولری: کانوں میں بڑی چاند بالیاں پہنی گئی ہیں جو راجستھانی آؤٹ فٹ کے ساتھ کمال کی لگ رہی ہیں۔ شرگ کو مرکزی توجہ ملے اس لئے نیکلیس اور بینگلز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
جوتی: راجستھانی لباس کیساتھ موجڑی پرفیکٹ میچ ہوتی ہے۔ ہیوی ایمبرائیڈری والی گولڈن موجڑی اس لباس کے ساتھ خوب جچ رہی ہے۔
پوٹلی: گولڈن ایمبرائیڈری والی پوٹلی اس لباس کو مزید دلکش بنا رہی ہے۔ پوٹلی پر لباس سے ملتا جلتا گولڈن ٹچ دیا گیا ہے جو شادی بیاہ کی تقریب یا کلچرل پروگرامز کے لئے موزوں ہے۔