Inquilab Logo

رئیل می نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکس۳؍ پیش کردیا

Updated: June 30, 2020, 8:44 AM IST | Agency

رئیل می نے اپنا ایک اور فلیگ شپ فون ایکس۳؍ پیش کردیا ہے

Real Me X3 - Pic : INN
رئیل می ایکس ۳ ۔ تصویر : آئی این این

رئیل می نے اپنا ایک اور فلیگ شپ فون ایکس۳؍ پیش کردیا ہے۔یہ فون کسی حد تک ایکس۳؍ سپرزوم جیسا ہی ہے بس کچھ فیچرز کا فرق ہے خاص طور پر کیمرا سسٹم میں۔اس نئے فون میں۶ء۶؍ انچ کا ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس میں گزشتہ سال کا اسنیپ ڈریگون۸۵۵؍ پلس پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا ہے جبکہ۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔فون کے بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔اس کے علاوہ۱۲؍ میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جو۲؍ ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے، جبکہ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل موڈیول کیمرے بھی موجود ہیں۔فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جس میں۱۶؍ میگا پکسل مین اور۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہے۔اس فون کو سب سے پہلے ہندوستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔اس کے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۲۴؍ہزار۹۹۹؍روپے جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت ۲۵؍ہزار ۹۹۹؍روپےہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK