Inquilab Logo

این سی ای آر ٹی میں ۲۶۶؍ اسامیوں کیلئے بھرتی

Updated: July 06, 2020, 9:10 AM IST | Agency

نیشنل کاؤنسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی )میں ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے

Job - Pic : INN
نوکری ۔ تصویر : آئی این این

نیشنل کاؤنسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی )میں ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ این سی ای آر ٹی نے ۲۶۶؍ اسامیوں کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن  جاری کیا ہے ۔ اس بھرتی کے ذریعہ پروفیسر، اسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر، لائبریرین اور اسسٹنٹ لائبریرین کے عہدوں پر تقرری کی جائے گی ۔ سبھی عہدوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ۲۹؍جون سے آن لائن درخواست کی  وِنڈو کھول دی گئی ہے۔ این سی ای آر ٹی کی آفیشیل ویب سا ئٹ ’www.ncert.nic.in‘ پر ۳؍ گست ۲۰۲۰ء تک درخواست دی جاسکے گی۔  این سی ای آر ٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ عہدوں کیلئے ہونے والی تقرریاں تبادلہ والی ہیں یعنی این سی ای آر ٹی کی الگ الگ یونٹ نئی دہلی، اجمیر، بھوپال، بھونیشور اور شیلانگ میں کہیں بھی ضرورت کے مطابق پوسٹنگ دی جاسکتی ہے۔  تفصیلات کے مطابق  اسامیوں کی تعداد یہ ہے: پروفیسر۳۸؍اسامی، اسوسی ایٹ پروفیسر ۸۳؍اسامی ، اسسٹنٹ پروفیسر ۱۴۲؍اسامی ، لائبریرین ایک اسامی اور اسسٹنٹ لائبریرین ۲؍ اسامی ہے۔ اہل اور متمنی امیدوار این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ نوکری کا فارم آن لائن بھرسکتے ہیں۔ صرف آن لائن فارم ہی قبول کئے جائیں گے۔ درخواست فارم  کے وقت آپ کو  ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر کا اندراج کرنا ہوگا۔ اسامیوں کیلئے  اہلیت اور دیگر اہم معلومات  این سی ای آر ٹی کی آفیشیل ویب سائٹ  ’www.ncert.nic.in‘سے حاصل کرسکتے  ہیں۔ آن لائن فارم کے ساتھ درخواست فیس بھی آن لائن ہی ادا کرنی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK