Inquilab Logo

رینو کیگر: خاص فیچرس اورپرکشش ڈیزائن سے لیس کار

Updated: March 06, 2021, 1:05 PM IST | Nand Kumar Nayar

ملک کے آٹو موبائل بازار میں ۴؍ میٹر سے چھوٹی کامپیکٹ ایس یو وی زمرہ میں پہلے سے ہی ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی موجود ہے۔ فورڈ اِیکو سے میگنائٹ تک اس زمرہ میں ہر کمپنی کی ایک بہتر کار موجو د ہے۔ اس زمرہ میں تاخیر سے قدم رکھنے والی رینو کیگر کا ٹرائل رن ہم نے گوا کی سڑکوں پر کیا، اس کے ذریعہ اچھا خاصا فاصلہ طے کیا۔ اسی بنیاد پر ہم اس کار کے متعلق اپناتجربہ اور مشاہ

Renault Kiger - Pic : INN
رینو کیگر ۔ تصویر : آئی این این

ملک کے آٹو موبائل بازار میں ۴؍ میٹر سے چھوٹی کامپیکٹ ایس یو وی زمرہ  میں پہلے سے ہی ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی موجود ہے۔ فورڈ اِیکو سے میگنائٹ تک اس زمرہ میں ہر کمپنی کی ایک بہتر کار موجو د ہے۔  اس زمرہ میں تاخیر سے قدم رکھنے والی رینو کیگر کا ٹرائل رن ہم نے گوا کی سڑکوں پر کیا، اس کے ذریعہ اچھا خاصا فاصلہ طے کیا۔ اسی بنیاد پر  ہم اس کار کے متعلق اپناتجربہ اور مشاہدہ  اس ریویو کے ذریعہ بیان کررہے ہیں۔ 
ڈیزائن ایسا ہے
 رینو کیگر پہلی نظر میں ہی ایک پرکشش کار کا تاثر قائم کرتی ہے، لیکن اگر شوروم میں رینو کو دیگر گاڑیوں کے ساتھ کھڑے کردیا جائے تواس کے ڈیزائن میں آپ کو رینو ٹرائبر اور رینوکویڈ کی چھاپ دکھائی دے گی،  اس  کا فائدہ اور نقصان دونوں ہی ہوسکتا ہے۔ ایک جانب جہاں کیگر کو رینو فیملی کی پہچان ملتی ہے وہیں  یہ اپنی انفرادی چھاپ نہیں چھوڑتی۔ ۴؍ میٹر سے چھوٹی اس گاڑی کو ہندوستان میں گلوبل کسٹمرز کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ کیگر کا  نیا ڈیزائن کیا ہوا بونٹ، کروم گِرِل ، ایل ای ڈی ہیڈلیمپس فرنٹ دیکھ کر    ایس یو وی کا گمان ہوتا ہے۔ اس کے سائیڈ پروفائل کو خاص بناتے ہیں اس میں دئیے گئے ۱۶؍انچ کے الائے وہیل، کپش رُوف لائن، ۲۰۵؍ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس اور چوڑے وہیل آرچرس۔ لیکن پورے ڈیزائن میں سب سے زیادہ دلچسپ گاڑی کے پچھلے حصے میں دئیے گئے سی شیپ ایل ای ڈی ٹیل لائٹس ہیں جس کی وجہ سے گاڑی اسپورٹی اورچوڑی نظر آتی ہے۔ ایل ای ڈی ڈی آر ایلز اسٹینڈرڈ ہیں لیکن بنیادی ویریئنٹ میں آپ کو کروم گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ڈائمنڈ کٹ الائے وہیل نہیں ملتے ہیں۔ کل ۴؍ ویریئنٹس (آرایکس ای، آر ایکس ایل، آر ایکس ٹی، آر ایکس زیڈ) میں گاڑی کو بازار میں اتاراگیا ہے اور سبھی ویریئنٹس میں ۱۷؍ہزار روپے زیادہ ادا کرکے آپ ڈوئل ٹون کا آپشن بھی لے سکتے ہیں۔ چونکہ ہندوستان میں رینو اور نسان مل کر کام کرتے ہیں لہٰذا اس کا فائدہ کیگر کو بھی ملتا ہے۔ 
کار کے اندر کیا خاص ہے؟
 رینو نے ہندوستان میں اپنی چھوٹی گاڑیوں کے ذریعہ سیکھا اور مارکیٹ کو بہت کچھ سکھایا ہے۔ جہاں کویڈ کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کے بازار کو ڈیزائن کی اہمیت سمجھائی  وہیں  ٹرائبر کیساتھ چھوٹی گاڑی میں کشادگی کیسے دی جائے یہ بھی  ثابت کرکے دکھایا۔ کیگر میں بھی ایسی کچھ خصوصیات  موجود ہیں۔  اس کے اسٹوریج اسسپیس کی بات کریں تواس میں ۴۰۵؍ لیٹر کا بُوٹ اسپیس ملتا ہے  جسے کسٹمائز بھی کیا جاسکتا ہے۔ گلوو باکس  آرم ریسٹ اور ڈور پیڈس پر بھی عمدہ اسٹوریج آپشن موجود ہیں۔ آپ  ایک لیٹر پانی کی چار بوتلیں گاڑی میں آرام سے رکھ سکتے ہیں۔ سٹنگ پوزیشن ایکو اسپورٹ یا وینیو جیسی  تو نہیں لیکن آرام دہ ضرور ہے ۔ آپ کو روڈ کا پورا نظارہ ملتا ہے اور ڈرائیور سائیڈ سے بلائنڈ اسپاٹ نہ کے برابر ہے، ڈرائیور سیٹ کی ہائٹ ایڈجسٹ کرسکتے ہیں اور ٹاپ ویریئنٹ(آر ایکس زیڈ) میں آپ کو آڈیو کنٹرول ، پی ایم ۵ء۲؍ایئر فلٹر اور وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے سپورٹ جیسے عمدہ فیچر س ملتے ہیں۔ سیفٹی کے لحاظ سے ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن کے ساتھ اے بی ایس اور ریئر پارکنگ سینسر اسٹینڈرڈ دئیے گئے ہیں۔
ڈرائیونگ کا تجربہ
 فرسٹ ڈرائیو کے دوران ہم نے صرف ٹربو انجن کو پرکھا اور پہلے ۱۰؍ منٹ میں ہی یہ بات صاف ہوگئی کہ انجن کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔ ریفائنمنٹ کی کمی محسوس ہوتی ہے  اور گیئر باکس وینیو اور سونیٹ کی طرح اسموتھ نہیں لگا۔ اس  گاڑی کو خاص طور پرہندوستانی سڑکوں کیلئے  تیار کیا گیا ہے  لہٰذا سسپنشن زیادہ سخت نہیں ہے۔ اس کا فائدہ خراب سڑکوں پر مسافر کو بخوبی محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ سٹی ڈرائیونگ کیلئے گاڑی خرید رہے ہیں تو شاید ایک لیٹر کا نیچرئلی ایسپریٹیڈ انجن زیادہ بہتر رہے گا ،اگرآپ ہائی وے ڈرائیو اور اس میں دئیے گئے ۳؍ ڈرائیو موڈ س کا پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ٹربو متبادل زیادہ بہتر ہے۔ اچھا ٹرننگ ریڈیئس، چھوٹے گیئرس پر بھی گاڑی کی گرفت  اسے ایک اچھی سٹی کار بناتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھا جارہا ہے ایسے میں ۲۰؍ کلومیٹر فی لیٹر کی مائلیج آپ کا خرچ بچاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK