Inquilab Logo

؍ ۲۶؍ سال بعد یزدی موٹر سائیکل کی ہندوستان میں واپسی، ۳؍ موٹر سائیکل لانچ

Updated: January 22, 2022, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi

 یزدی موٹر سائیکلوں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے ۔ ہندوستانی بازار میں اس موٹر سائیکل برانڈ کی ۲۶؍ سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 یزدی موٹر سائیکلوں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے ۔ ہندوستانی بازار میں اس موٹر سائیکل برانڈ کی ۲۶؍ سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ کمپنی نے اپنی ۳؍ نئی موٹر سائیکلیں ’یزدی ایڈونچر، یزدی اسکریمبلر اور یزدی روڈسٹر ‘لانچ کردی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ان تینوں ہی موٹر سائیکلوں کے۳۔۳؍ مختلف ویریئنٹس دستیاب ہوں گے اور ان کی قیمتیں اسی لحاظ سے الگ الگ ہیں۔  ان بائیکس میں کئی جدید فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ان میں نیوی گیشن ، بائیک ٹریکنگ، اسپیڈ ریکارڈ ، انجن کی آرپی ایم کی معلومات ، فون کالز وغیرہ شامل ہیں۔ یزدی ایڈونچر میں فرنٹ وہیل ۲۰۰؍ایم ایم، ریئر وہیل ۱۸۰؍ ایم ایم اور گراؤنڈ کلیئرنس ۲۲۰؍ ایم ایم ہے۔ یزدی اسکریمبلر میں فرنٹ وہیل ۱۵۰؍ ایم ایم، ریئر وہیل ۱۳۰؍ ایم ایم اور گراؤنڈ کلیئرنس ۲۰۰؍ ایم ایم ہے۔ جبکہ یزدی روڈسٹر میں فرنٹ وہیل ۱۳۵؍ ایم ایم ، ریئر وہیل ۱۰۰؍ ایم ایم اور اور ۱۷۵؍ ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس ہے۔  ان تینوں ہی موٹر سائیکلوں میں فرنٹ ڈسک ۳۲۰؍ ایم ایم، ریئر ڈسک ۲۴۰؍ ایم ایم بریک سے لیس ہے۔ اس میں کانٹی نینٹل کے ذریعہ ڈوئل چینل اے بی ایس اسٹینڈرڈ بھی دیا گیا ہے۔ انجن کی بات کریں تو تینوں ہی ماڈلز میں ۳۳۴؍ سی سی کا انجن دیا گیا ہے۔ جو سنگل سلنڈر، لکویڈ کولڈ انجن ہے۔تینوں ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں ویرینٹ کے لحاظ سے الگ الگ ہیں۔ یزدی روڈسٹرکی قیمت ۱ء۹۸؍ لاکھ روپے سے لے کر ۲ء۰۶؍ لاکھ روپے ہے۔یزدی  اسکریمبلر کی قیمت ۲ء۰۵؍لاکھ روپے سے ۲ء۱۱؍ لاکھ روپے اور یزدی  ایڈونچر کی قیمت ۲ء۱۰؍لاکھ روپے سے ۲ء۱۹؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم ) کے درمیان ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK