Inquilab Logo

سیمسنگ کےنئے فولڈ ایبل فون کی تصاویر لیک

Updated: December 23, 2019, 10:36 PM IST | Agency

سیمسنگ گلیکسی فولڈ دیکھنے میں تو اچھا تھا مگر استعمال میں اتنا بہتر ثابت نہیں ہوا۔تاہم یہ کمپنی اب اپنے نئے فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے والی ہے مگر اب کی بار اس کا ڈیزائن بالکل مختلف ہوگا اور موٹرولا ریزر سے ملتا جلتا ہوگا۔اکتوبر میں سیمسنگ نے اس فولڈ ایبل فونز کی جھلک اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کی تھی اور اب پہلی بار تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں

سیمسنگ فولڈ ایبل فون ۔ تصویر : آئی این این
سیمسنگ فولڈ ایبل فون ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ گلیکسی فولڈ دیکھنے میں تو اچھا تھا مگر استعمال میں اتنا بہتر ثابت نہیں ہوا۔ تاہم یہ کمپنی اب اپنے نئے فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے والی ہے مگر اب کی بار اس کا ڈیزائن بالکل مختلف ہوگا اور موٹرولا ریزر سے ملتا جلتا ہوگا۔اکتوبر میں سیمسنگ نے اس فولڈ ایبل فونز کی جھلک اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کی تھی اور اب پہلی بار تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔اور تصاویر میں اس کا ڈیزائن ویسا ہی ہے جیساسیمسنگ کےپیش کردہ خاکے میں دکھایا گیا تھا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اطراف میں بیزل موجود ہیں مگر نیچے موٹرولا ریزر سے کچھ مختلف ہے۔ جب فون کو بند کیا جاتا ہے تو اس کے سامنے والے حصے میں ایک چھوٹا ڈسپلے نظر آتا ہے جس میں تاریخ اور نوٹیفکیشن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ایل ای ڈی فلیش اور ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کےبیک گلاس سےبنی لگتی ہے جو کہ گلیکسی فولڈ کی طرح ہی ہے بس حجم میں چھوتی ہے۔ دائیں جانب والیوم اور پاور بٹن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر اور ٹائپ سی پورٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق یہ سیمسنگ کا سستا ترین فولڈ ایبل فون ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز کے قریب ہوگی اور یہ گلیکسی ایس۱۱؍کےساتھ ۱۸؍فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اس فون میں بھی  ۱۰۸؍میگا پکسل کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسرا کیمرا۵؍ایکس آپٹیکل زوم کے فیچر سے لیس ہوگا مگر یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK