Inquilab Logo

سونی کا پلے اسٹیشن۵؍ نومبرمیں لانچ کیا جائے گا

Updated: September 22, 2020, 2:00 PM IST | Agency

گیمنگ کےایسے دیوانے جو سونی کے ’پلے اسٹیشن ۵‘ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ سونی اپنا یہ نیا گیمنگ آلہ ماہ نومبر میں لانچ کررہی ہے۔

Playstation - Pic : INN
پلے اسٹیشن ۔ تصویر : آئی این این

گیمنگ کےایسے دیوانے جو سونی کے ’پلے اسٹیشن ۵‘ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ سونی اپنا یہ نیا گیمنگ آلہ ماہ نومبر میں لانچ کررہی ہے۔  پی ایس۵؍کا اسٹینڈ عمودی ہے بالکل ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح جبکہ یہ۲؍ ورژن میں دستیاب ہوگا، پہلا’فور کے بلیو رے ڈرائیو‘ اور دوسرا ’پیور ڈیجیٹل ایڈیشن‘  ہوگا۔ پی ایس۵؍ کا ڈیجیٹل ورژن آپٹیکل ڈرائیو کے بغیر ریگولر ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے، اور اس کا مطلب یہ بھی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ایڈیشن زیادہ سستا ہوگا، تاہم کمپنی نے اس وقت قیمت کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پلے اسٹیشن۵؍ امریکہ، جاپان، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں۱۲؍ نومبر سے دستیاب ہوگا جبکہ یورپ اور دیگر ممالک میں یہ۱۹؍ نومبر کولانچ کیا جائے گا۔مختلف ممالک میں پری آرڈر کے ذریعے۱۷؍ ستمبر سے اسے بک کرایا جاسکتا ہے جس کی قیمت۴۰۰؍ ڈالرز رکھی گئی ہے۔ پلے اسٹیشن۵؍ میں۸؍ کور سی پی یو، کاسٹیوم جی پی یو، تھری ڈی آڈیو،۸؍ کے گیمنگ سپورٹ (جبکہ۱۲۰؍ ہرٹزفورکے گیمنگ سپورٹ)، بجلی کے کم استعمال کا آپشن، پی ایس فور بیک ورڈز کمپیٹیبلیٹی اور الٹرا فاسٹ ایس ایس ڈی جیسے فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK