انگلش پریمیئر لیگ کے ۲۹؍ویں راؤنڈ میں آرسنل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 10:55 AM IST | London
انگلش پریمیئر لیگ کے ۲۹؍ویں راؤنڈ میں آرسنل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے ۲۹؍ویں راؤنڈ میں آرسنل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
آرسنل کی جانب سے ولیم سلیبہ نے ۲۱؍ ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری دلائی جبکہ جوریئن ٹمبر نے ۶۶؍ ویں منٹ میں دوسرا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ چیلسی کی جانب سے واحد گول پیرو ہنکاپی نے کیا۔ اس فتح کے بعد آرسنل ۶۴؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ مانچسٹر سٹی ۵۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مانچسٹر یونائٹیڈ۵۱؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔یہ رواں سیزن میں آرسنل کی ۱۹؍ویں فتح ہے، جو ان کی مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
THREE. MASSIVE. POINTS. ✊ pic.twitter.com/s0n193ktrz
— Arsenal (@Arsenal) March 1, 2026
مانچسٹر یونائٹیڈ کی تیسری پوزیشن، ٹوٹنہم کی مشکلات برقرار
بینجمن سیسکو کے فیصلہ کن گول کی بدولت مانچسٹر یونائٹیڈ نے کرسٹل پیلس کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر پریمیئر لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مائیکل کیرک کی قیادت میں ریڈ ڈیولز کا ناقابلِ شکست سفر جاری ہے، جہاں انہوں نے گزشتہ ۲۱؍ میں سے ۱۹؍ پوائنٹس حاصل کر کے چیمپئن لیگ میں واپسی کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ ہیڈر کے ذریعے برتری حاصل کی، لیکن کھیل کا نقشہ اس وقت بدلا جب لاکروئس کو میتھیاس کونہا کو گرانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:برطانیہ میں عمران خان کی سابق اہلیہ پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ
برونو فرنینڈس نے پنالٹی کو کامیابی سے گول میں بدلا۔برونو کی خوبصورت کراس پر بینجمن سیسکو نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے یونائٹیڈ کو فتح دلائی۔ سیسکو نے اپنی آخری ۸؍میچوں میں ۷؍ گول کر کے اپنے ۷۴؍ ملین پاؤنڈ کے پرائس ٹیگ پر ہونے والی تنقید کو خاموش کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: بارسلونا کوایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف بڑے چیلنج
ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کو فلہم کے ہاتھوں ۱۔۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ریلیگیشن زون سے محض ۴؍ پوائنٹس اوپر ہیں۔ فلہم کی جانب سے ہیری ولسن اور ایلکس ایووبی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو نویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔ ٹوٹنہم پریمیئر لیگ کی واحد ٹیم ہے جو سال ۲۰۲۶ء میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔