برطانوی عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جمائما خان پر تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے یہ جرمانہ ان کی ملکیت میں رجسٹرڈ گاڑی کو مقررہ حد سے زیادہ رفتار پر چلانے کے معاملے پر عائد کیا۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 10:28 AM IST | London
برطانوی عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جمائما خان پر تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے یہ جرمانہ ان کی ملکیت میں رجسٹرڈ گاڑی کو مقررہ حد سے زیادہ رفتار پر چلانے کے معاملے پر عائد کیا۔
برطانوی عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جمائما خان پر تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے یہ جرمانہ ان کی ملکیت میں رجسٹرڈ گاڑی کو مقررہ حد سے زیادہ رفتار پر چلانے کے معاملے پر عائد کیا۔ رپورٹس کے مطابق جمائما خان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا بروقت جواب نہیں دیا تھا جس میں ڈرائیور کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: بارسلونا کوایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف بڑے چیلنج
برطانوی قانون کے تحت اگر گاڑی کا مالک موصول ہونے والے نوٹس کا جواب نہ دے تو اسے الگ خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے اور اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ جرمانے کی رقم تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ بنتی ہے ۔عدالتی کارروائی کے دوران جمائما خان نے مؤقف اختیار کیا کہ اس وقت ان کے گھر میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور پولیس کی جانب سے بھیجا گیا خط تعمیراتی کام کرنے والے افراد کے پاس گم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:اگر ضرورت پڑی تو ایران میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی بھی ممکن: ٹرمپ
انہوں نے بتایا کہ انہیں اکتوبر تک اس نوٹس کے بارے میں علم نہیں تھا اور جیسے ہی خط ان تک پہنچا انہوں نے فوری طور پر فارم بھر کر پولیس کو بھیج دیا۔ جمائما خان کے مطابق اس وقت گاڑی وہ خود نہیں بلکہ تعمیراتی کام کرنے والا ایک بلڈر چلا رہا تھا تاہم گاڑی ان کے نام رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے قانونی ذمہ داری ان پر عائد ہو گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان سے جمائما خان کی شادی ۱۹۹۵ء میں ہوئی تھی جو ۲۰۰۴ء میں ختم ہو گئی اور اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔