Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی وی ایس اسٹار سٹی پلس کا اسپیشل ایڈیشن

Updated: December 13, 2019, 6:54 PM IST | New Delhi

ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے اپنی ڈوئل ٹون اسپیشل ایڈیشن ۱۱۰؍ سی سی کمیوٹر موٹر سائیکل برانڈ ’ٹی وی ایس اسٹار سٹی پلس‘ کا خاص ایڈیشن لانچ کیا ہے۔

ٹی وی ایس اسٹار پلس تصویر۔ جاگرن
ٹی وی ایس اسٹار پلس تصویر۔ جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی):ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے اپنی ڈوئل ٹون اسپیشل ایڈیشن ۱۱۰؍ سی سی کمیوٹر موٹر سائیکل برانڈ ’ٹی وی ایس اسٹار سٹی پلس‘ کا خاص ایڈیشن لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اسے وہائٹ بلیک ڈوئل ٹون کلر اسکیم میں پیش کیا ہے۔ اس بائیک میں ڈوئل ٹون سیٹ، اسٹائلش ڈوئل ٹون مرر اور کلرڈ شاک ابزوربر دیا گیا ہے۔ یہ بائیک ۱۱۰؍ سی سی کے سیگمنٹ کی ہے جس کی قیمت ۵۴؍ ہزار ۵۷۹؍ روپے (ایکس شوروم دہلی) ہے۔ یہ گاڑی خود کار ہیڈلائٹ آن اور بیسٹ اِن کلاس فیچر سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ اس موٹر سائیکل میں بلیک الائے وہیل ، پریمیم تھری ڈی ایمبلم اور اسٹائلش فلیشی ٹیل لیمپ دئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس بائیک میں ٹیلی اسکوپک فرنٹ شاک ابزوربر اور فائیو اسٹیپ ریئر شاک ابزوربر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی گرپ، بٹن ٹائپ ، ٹیوب لیس ٹائر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK