Inquilab Logo

ملکی بازار میں میں لانچ ہونے کو تیار ہیں یہ ۵؍مضبوط اور پرکشش موٹر سائیکلیں

Updated: December 11, 2021, 1:31 PM IST | Inquilab News Network

  ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ٹووہیلر مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنیاں یہاں لگاتار ایک سے بڑھ کر ایک موٹر سائیکلیں پیش کرتی رہتی ہیں۔ اسی ضمن میں ہم اس مضمون میں ایسی پانچ مو ٹر سائیکلوں کے بارے میں بتارہے ہیں جو ہندوستانی بازار میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ٹووہیلر مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنیاں یہاں لگاتار ایک سے بڑھ کر ایک موٹر سائیکلیں پیش کرتی رہتی ہیں۔ اسی ضمن میں ہم اس مضمون میں ایسی پانچ مو ٹر سائیکلوں کے بارے میں بتارہے ہیں جو ہندوستانی بازار میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔
(۱) یازدی روڈکنگ اے ڈی وی
 یزدی روڈ کنگ اے ڈی وی ایک ایڈونچر بائیک ہے جو ہندوستانی بازار میں دھماکے دار انٹری کرنے کو تیار ہے۔ اس بائیک کے لانچ ہوتے ہی اس کا راست مقابلہ رائل اینفیلڈ ہمالین جیسی آف روڈ بائیک سے ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روڈ کنگ اے ڈی وی بھی رائل اینفیلڈکے ہمالین جیسی دیکھنے میں لگتی ہے۔ فی الحال اس کی  لانچنگ کی تاریخ کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، امید ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں میں یہ ہندوستانی سڑکوں پر دوڑتی نظر آجائے۔
(۲) رائل اینفیلڈ سپر میٹیور۶۵۰
 رائل اینفیلڈ  سپر میٹیور ۶۵۰؍ رائل اینفیلڈ کی نئی آنے والی کروزر موٹر سائیکل ہے ۔ اس نئی بائیک میں رائل اینفیلڈ  انٹرسیپٹر ۶۵۰؍ کی طرح ۶۵۰؍ سی سی پیریلل ٹوین انجن دئیے جانے کا امکان ہے۔ رائل اینفیلڈ کے مداح اس کروزر بائیک کا کافی انتظار کررہے ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ اس نئی موٹر سائیکل کو فروری ۲۰۲۲ء سے پہلے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
(۳) کاواساکی ڈبلیو ۱۷۵
 کاواساکی ڈبلیو ۱۷۵؍ مارکیٹ میں سب سے بہترین دکھائی دینے والی کلاسک موٹر سائیکل ہے۔ یہ ابھی انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں فروخت کی جارہی ہے۔ اس ماڈل کو ہندوستان میں ۲۰۲۲ء کے وسط میں لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔ 
(۴) رائل اینفیلڈ شاٹ گن
 رائل اینفیلڈ شاٹ گن (ایس ج ۶۵۰) کا انجن ۶۵۰؍ سی سی سے لیس ہے، جو آف روڈ ٹرپ پر بھی کافی بھروسے مند ثابت ہوسکت اہے۔ اس بائیک کو پہلی بار ای آئی سی ایم اے آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کلاسک بائیک کو ۲۰۲۲ء کے آخر میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
(۵) کے ٹی ایم ۳۹۰؍ ایڈونچر
 کے ٹی ایم ۳۹۰؍ کے ایڈونچر بائیک کو ہندوستانی سڑکوں پر کئی بار دیکھا گیا ہے۔ کے ٹی ایم کی دیگر اسپورٹس بائیک کے موازنہ میں اس کی اونچائی اور لمبائی زیادہ ہوسکی ہے۔ اس بائیک کو اس طرح سے بنایا گیا ہے تاکہ یہ اوبڑ کھابڑ روڈ پر زبردست کارکردگی دے سکے۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ اس بائیک کو اگلے سال ۲۰۲۲ء کے آخر میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK