Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ سبزیاں بچوں کا قد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Updated: July 13, 2026, 12:51 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اگر آپ محسوس کرتی ہیں کہ آپ کے بچے کا قد اس کے ہم عمر بچوں کے مقابلے میں کم ہے تو کچھ خاص سبزیاں ان کی خوراک میں شامل کرکے اس مسئلے کو دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ سبزیاں بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کر کے گروتھ ہارمون کو متحرک کرتی ہیں:

Palak.Photo:INN
پالک۔ تصویر:آئی این این
اگر آپ محسوس کرتی ہیں کہ آپ کے بچے کا قد اس کے ہم عمر بچوں کے مقابلے میں کم ہے تو کچھ خاص سبزیاں ان کی خوراک میں شامل کرکے اس مسئلے کو دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ سبزیاں بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کر کے گروتھ ہارمون کو متحرک کرتی ہیں:
پالک
پالک کیلشیم، آئرن، اور وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور جسم کے مجموعی نشوونما میں مددگار ہے۔ اسے بچوں کے سوپ، سبزی یا اسموتھی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
گاجر
اس میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین ہڈیوں اور بافتوں کی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔ یہ بچوں کے گروتھ ہارمون کے بننے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ گاجر کو سلاد، جوس یا سبزی کے طور پر بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔
بروکولی
بروکولی میں وٹامن سی، کے، اور کیلشیم پایا جاتا ہے، جو بچوں کی مدافعتی نظام کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما میں مددگار ہے۔ بچوں کو یہ سبزی بھاپ میں پکائی ہوئی یا سوپ میں شامل کرکے دی جاسکتی ہے۔
مٹر
مٹر پروٹین، وٹامنز، اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہے، جو پٹھوں اور ہڈیوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ اسے سبزی یا پراٹھے میں شامل کرکے بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔
شکر قندی
شکرقندی میں وٹامن اے، سی، اور فائبر موجود ہوتا ہے جو بچوں کی مجموعی نشوونما اور مدافعتی نظام کے لئے مفید ہے۔ بچوں کو اسے ابال کر یا بھون کر دیا جاسکتا ہے۔
یہ سبزیاں نہ صرف بچوں کی ہڈیوں اور عضلات کی مضبوطی میں مدد کرتی ہیں بلکہ ان کے قد اور مجموعی نشوونما کیلئے بھی مؤثر ہیں۔ مائیں بچوں کی خوراک میں یہ سبزیاں شامل کرکے ان کی صحت بھی بہتر بناسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK