Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر کی آزمائش میں  اس کی کارکردگی ایسی رہی

Updated: December 12, 2020, 4:30 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

ہیرو موٹو کارپ کی اس نئی موٹر سائیکل کے بی ایس ۶؍ ماڈل کو ہم نے تقریباً ۵۰۰؍ کلومیٹر تک آزمائشی طور پر چلایا ، اس دوران اس کی کارکردگی اچھی رہی اور اس کے فیچر اور ڈیزائن بھی دل کو لبھانے والا ہے،کمیوٹر بائیک سیگمنٹ میں  یہ اپنا مقام بنائے گی۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں کمیوٹربائیک کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔ اسی لئے موٹر سائیکل ساز کمپنیاں  اس سیگمنٹ پر خاصی توجہ دیتی ہیں ۔ ہیرو موٹو کارپ نے اس سیگمنٹ میں  اپنی ایک نئی بائیک کا اضافہ کیا ہے۔ ہیرو نے اپنی ’ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍آر متعارف کرائی ہے۔ اس موٹر سائیکل کو ہم نے آزمائشی طور پر تقریباً ۵۰۰؍ کلومیٹر تک چلایا، اس کا تجربہ ہم اس رپورٹ میں  پیش کررہے ہیں ۔ 
اسٹائلنگ عمدہ ہے
 یہ بائیک ، کمیوٹر بائیک سے بہتر نظر آتی ہے۔ اس کے باڈی پینل پر دیا ہوا ڈوئل ٹون کلر اس کے لُک کواسپورٹس موٹر سائیکل جیسا بناتا ہے۔ موٹر سائیکل کے اگلے حصے میں  شارپ اسٹائل دیا گیا ہے جو کمپنی کی ایکسٹریم ون آر کانسپٹ کی یاد دلاتا ہے۔ چونکہ ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر ایک کمیوٹر بائیک ہے لہٰذا اس میں ہیڈلیمپ، ٹرن سگنل اور ٹیل لیمپ کیلئے فل ایل ای ڈی لائٹنگ ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں بائیک سوار کی سہولت کیلئے سائیڈ اسٹیں ڈر انجن کٹ آف سوئچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس بائیک کا لُک عمدہ ہے ۔
ڈرائیونگ میں  بائیک ایسی ہے
 لُکس کے بعد بات کرتے ہیں اس موٹر سائیکل کی تکنیک اور فیچرس کے حوالے سے، جو ہمیں  تو ٹھیک ٹھاک معلوم ہوئی۔ آپ کو بتادیں  کہ ا س موٹر سائیکل کو چلاتے ہوئے ہم نے محسوس کیا کہ جب یہ ۹۰؍کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتی ہے تو ہلکا سا وائبریٹ کرتی ہے۔ یعنی یہ ۶۰؍ سے ۹۰؍کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے بالکل اسموتھ دوڑتی ہے ۔ یہ بائیک ایک لیٹر پیٹرول میں  ۴۸؍ سے ۵۰؍ کلومیٹر کا مائیلیج دیتی ہے۔ اس کا پِک اَپ بھی اچھا ہے۔ یہ موٹر سائیکل محض ۴؍ سیکنڈ کے اندر ۶۰؍کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر دوڑنے لگتی ہے۔ 
دیگرفیچرس 
 ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر میں ۲؍ ویریئنٹ میں آتی ہے ۔ اس کا ڈبل ڈسک ویریئنٹ ماڈل ہم نے چلایا ہے۔ اس ویریئنٹ کی قیمت ایک لاکھ ۵؍ ہزار ۵۰؍ روپے ایکس شوروم ہے۔ اس بائیک میں ۱۶۳؍ سی سی کا انجن ملتا ہے جو ۱۵؍ بی ایچ پی کی پاور دیتا ہے۔یہ انجن ۱۴؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ بائیک میں  ۵؍ اسپیڈ مینوئل گیئر باکس دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسکے اگلے اور پچھلے دونوں  ٹائروں  میں ڈسک بریک کےساتھ اینٹی لاکنگ بریکنگ سسٹم بھی موجود ہے۔ بائیک کا وزن ۱۳۸ء۵؍ کلوگرام ہے۔ 
 کل ملاکر کمیوٹر سیگمنٹ کی بائیک ہونے کے ناطے یہ کہیں بھی پیچھے نظر نہیں  آتی ۔ لیکن مارکیٹ میں پہلے سے موجود ٹی وی ایس اپاچے نےا س بائیک کو مارکیٹ میں  ابھرنے نہیں دیا ہے۔ حالانکہ امید ہے کہ دھیرے دھیرے مارکیٹ میں اپنا مقام ضرور بنائے گی۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK