Inquilab Logo

اوسط قیمتوں میں تین نئی کاریں جوبہترین فیچرسے لیس ہوں گی

Updated: November 21, 2020, 4:00 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

آٹو بازار سیکٹر کورونا لاک ڈاؤن سے اُبھرنے کی پوری کوشش کررہا ہے،اَن لاک مرحلے کے آغاز کے بعد کئی کمپنیاں  اپنی نئی گاڑیاں  متعارف کرارہی ہیں ، اس مضمون میں ہندوستانی بازار میں  جلد ہی لانچ ہونے والی ۳؍ایسی ہی شاندار کاروں کے متعلق معلومات دی جارہی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ایک دہائی میں ملک کےآٹو موبائل بازار کے ایس یو وی سیگمنٹ میں  کئی تبدیلیاں  آئی ہیں ۔ یہ سیگمنٹ اپنے پہلے کے موازنہ میں زیادہ مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔ ہندوستان میں  ہی نہیں  بلکہ دنیا بھر میں اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل(ایس یو وی) کو پسند کیا جارہا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں اب بھی جب کوئی صارف اپنی پہلی کار خریدتا ہے تو وہ انٹری لیول کار پر ہی اعتماد ظاہر کرتا ہے ۔ رواں  سال کووِڈ۱۹؍ کی وباء پھیلنے کے سبب تقریباً ۸؍ ماہ تک بازار متاثر رہے۔ اب دھیرے دھیرے کاروباری سرگرمیاں  تیز ہورہی ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے نقصانات سے ابھرنے کے لئے آٹو موبائل کمپنیاں  بھی سرگرم ہوگئی ہیں اور وہ اپنی نئی گاڑیاں  متعارف کرارہی ہیں ۔ بازار میں  نئی گاڑیوں کی آمد کے پیش نظر ہم اس مضمون میں  ۳؍ ایسی نئی کاروں  کے متعلق معلومات دے رہے ہیں  جو نہ صرف قیمت کے اعتبار سے بجٹ کاریں ہوں  گی بلکہ ان کے فیچر اور تکنیکی استعداد بھی شاندارہوں  گے۔
ٹاٹا ایچ بی ایکس ہورن بِل
 ٹاٹا موٹرس جلد ہی اپنی نئی کارایچ بی ایکس ہورن بِل ہندوستان میں  لانچ کرے گی ۔ یہ کار کم ازکم ۲۰۲۱ء کےابتدائی دنوں  میں   آسکتی ہے یا پھر پہلی ششماہی کے اختتام سے پہلے ہی بازار کی رونق بڑھاسکتی ہے۔ ٹاٹا نے اس کار کو ایچ بی ایکس پلیٹ فارم پر بنایا ہے ، اسی پر ٹاٹا الٹروز بھی بنی ہوئی ہے۔ اس کار کی ٹیسٹنگ لیہ او رمنالی ہائی و ے پر کی جارہی ہے۔ اس میں  ۱ء۲؍ لیٹر ریوٹرون پیٹرل انجن دیا گیا ہے جو ۸۵؍ ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۱۱۳؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ ۵؍ اسپیڈ مینوئل یا پھر آٹومیٹک گیئر باکس سے لیس ہوگی اس کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۵؍لاکھ روپے ہوگی۔ 
ہنڈائی اے ایکس مائیکرو
 ہنڈائی کی یہ کار ۲۰۲۱ء کے آخر میں لانچ کی جائے گی۔ اس کی قیمت ۴ء۵؍ لاکھ روپے سے ۶ء۵؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ ہنڈائی اے ایکس کا مقابلہ ٹاٹا ایچ بی ایکس، ماروتی اگنس اور ایس پریسو سے ہوگا۔ ہنڈائی اے ایکس مائیکرو کے ون پلیٹ فارم پر مبنی ہوگی۔ گرانڈ آئی ۱۰؍ نائیوز، اے ۱ء۲؍ پیٹرول انجن دیا جاسکتا ہے۔ اس میں  فائیو اسپیڈ مینوئل کے ساتھ ساتھ اے ایم ٹی گیئر باکس کا بھی متبادل ہوگا۔ ’آٹو کار‘ کی رپورٹ میں  قیاس آرائی کی گئی ہے کہ ہنڈائی اس کار کو الیکٹرک کار کے طور پر بھی پیش کرسکتی ہے۔ 
نیو جنریشن ماروتی سیلیریو
 ماروتی کی یہ کار ۲۰۲۱ء کے اواخر تک ہندوستانی سڑکوں  پر دوڑنے لگے گی۔ یہ ایک بجٹ کار کے طور پر پیش کی جانے والی ہے۔ اس کی قیمت ۴ء۵؍ لاکھ روپے سے ۶ء۵؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ اس کار کا راست مقابلہ ٹاٹا ٹیاگو سے ہوگا۔’رش لین ڈاٹ کوم‘ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ نیوجنریشن ماروتی سیلریو میں ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فیچرس بھی نئے ہوں  گے۔ یہ کار پہلے کے مقابلے میں  تھوڑی بڑی ہوگی۔ اس میں  ۷؍ انچ اسمارٹ پلے اسٹوڈیو انفوٹینمنٹ سسٹم دیا جاسکتا ہے جو ایپل کارپلےا ور اینڈرائیڈ آٹو دونوں  پر کام کرے گا۔ اتنا ہی نہیں  اس میں آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنٹید کنٹرول فیچرس بھی ہوں  گے۔ ماروتی اپنی اس نئی کار میں  ۱ء۲ ؍لیٹر ۴؍ سلنڈر کا پیٹرول انجن اور ۱ء۰؍لیٹر ۳؍سلنڈ کے ۱۰؍ انجن کا متبادل رکھے گی۔ دونوں  ہی ویریئنٹ میں  ۵؍ اسپیڈ مینوئل اور ۵؍ اسپیڈ اے ایم ٹی کے متبادل بھی دستیاب ہوسکتے ہیں ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK