Inquilab Logo

ٹمپریچر سینسر سے لیس ٹائمیکس ہیلکس اسمارٹ ۲ء۰؍ہندوستان پہنچ گئی

Updated: July 15, 2021, 3:19 PM IST | Agency

ٹائمیکس ہیلکس اسمارٹ ۲ء۰؍ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ اس اسمارٹ گھڑی میں ٹمپریچر سینسر ، ہارٹ ریٹ سینسر اور متعدد واچ فیسز جیسے کئی اہم فیچرز موجود ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 ٹائمیکس ہیلکس اسمارٹ ۲ء۰؍ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ اس اسمارٹ گھڑی میں ٹمپریچر سینسر ، ہارٹ ریٹ سینسر اور متعدد واچ فیسز جیسے کئی اہم فیچرز موجود ہیں۔ اس میں چوکور شکل کا ڈائل دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ گھڑی میں ۱۰؍ اسپورٹ موڈ دئیے گئے ہیں۔ اس اسمارٹ گھڑی کی ہندوستان میں قیمت ۳؍ہزار ۹۹۹؍روہے۔ یہ امیزون پر آن لائن فروخت کی جارہی ہے۔ اس اسمارٹ گھڑی کو ۵؍ اسٹریپ رنگوں میں دستیاب کرایا جارہا ہے جن میں بلیک، بلیک میش، گرین،روز گولڈ میش اور سفید شامل ہیں۔  اس اسمارٹ گھڑی میں ۱ء۵۵؍ انچ کا کلر ٹچ اسکرین دیا گیا ہے جو سنگل فزیکل بٹن سے لیس ہے۔ اس گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جسم کے درجہ حرارت  کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن پر مسلسل نظر رکھتی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اس اسمارٹ واچ میں ۱۰؍ اسپورٹس موڈ دئیے گئے ہیں جن میں ٹریڈ مل، باسکٹ بال، یوگا، فٹ بال، بیڈمنٹن اور اسکپنگ شامل ہے۔ یہ آئی ۶۸؍ واٹر ریزسسٹنٹ سے لیس ہے۔ اس میں ۲۴؍ واچ فیسیز بھی دئیے جارہےہیں۔ اس اسمارٹ واچ میں سہولت بھی دی گئی ہے کہ صارف اس کا ڈیٹا گوگل فٹ اور ایپل ہیلتھ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں اسٹیپ کاؤنٹ اور کیلوریز برن جاننے کی بھی سہولت موجو دہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK