افغانی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:12 PM IST | Mumbai
افغانی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو (اُبلا ہوا اور یخنی کے ساتھ)، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز ۲؍ عدد (کٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۸؍ عدد، دہی ایک کپ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، کیوڑا چند قطرے، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا کرلیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔ اسکے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کرکے ۱۰؍ منٹ پکائیں اور مسلسل چمچہ چلاتی رہیں۔ اب اسے ہلکی آنچ پر مزید ۱۰؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھیں۔ آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مسالہ ڈال کر نکال لیں۔