• Tue, 16 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پنیر بھرے پین کیک

Updated: December 11, 2025, 9:14 PM IST | Mumbai

پنیر بھرے پین کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Paneer Bhare Pancake. Photo: INN
پنیر بھرے پین کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ۳؍ سے ۴؍ کپ، دودھ ۳؍ سے ۴؍ کپ، انڈے ۳؍ عدد، تیل تلنے کیلئے، پیاز ایک عدد باریک کٹا ہوا، اخروٹ ۲؍ بڑے چمچے (باریک کٹے ہوئے)، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، بریڈ کا چورا ۲؍ کپ، گھی ۳؍ بڑے چمچے، پنیر ۳۰۰؍ گرام (باریک کٹا ہوا)، بادام ۲؍ بڑے چمچے (باریک کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ: انڈے، نمک، میدہ اور گھی میں مناسب مقدار میں دودھ ڈال کر مرکب تیار کر لیں اور ۲۰؍ منٹ کیلئے الگ رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی لگا کر تیار شدہ مرکب کا ایک بڑا چمچہ ڈال کر دونوں طرف سے سنہرا تل لیں اور فرائنگ پین میں سے نکال لیں۔ پین کیک تیار ہے۔ اب پنیر، پیاز، اخروٹ، اور بادام کو آدھے پین کیک میں بچھا کر کناروں کو آپس میں باقیماندہ مرکب سے جوڑ دیں۔ پھر اس پین کیک کو مزید تہہ کرکے تکونی شکل بنا لیں اور مرکب سے جوڑ لیں۔ تمام تکونوں پر برش سے انڈا پھینٹ کر لگائیں، پھر بریڈ کا چورا لگائیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ سنہرا ہونے پر ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم پیش کریں۔
فلنگ کی تیاری کا دوسرا طریقہ: پیاز کو گھی میں ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ بادام اور اخروٹ کو علاحدہ علاحدہ خشک بھون لیں۔ اب گھی میں پنیر، ڈرائی فروٹ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملا لیں۔ فلنگ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK