اخروٹ کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 11, 2025, 9:16 PM IST | Mumbai
اخروٹ کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اخروٹ کی گری ایک پاؤ، دودھ آدھا کپ، چینی آدھا کلو، کشمش آدھا چھٹانک، مکھن آدھا چھٹانک، عرقِ گلاب آدھا تولہ، انڈے ۲؍ عدد، کریم ۳؍ چمچے۔
بنانے کا طریقہ: اخروٹ کی گری کو چند منٹ بھونے اور باریک کر لیں۔ اس کے بعد مکھن ڈال کر بھونیں۔ انڈے کی زردی اور سفیدی علاحدہ علاحدہ کر لیں۔ انڈے کی زردی اخروٹ والے آمیزے میں ملائیں، اب اس مرکب کو دودھ میں ڈال کر پھینٹیں اور پھر انڈوں کی سفیدی ڈال دیں۔ اَوَن میں پکائیں جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ کریم اور عرقِ گلاب ملا دیں۔ لیجئے اخروٹ کی پڈنگ تیار ہے۔