کرسپی فرائیڈ پران بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 4:41 PM IST | Mumbai
کرسپی فرائیڈ پران بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو جھینگے، ایک چھوٹا چمچہ نمک، حسب ذائقہ سفید مرچ پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ چائنیز نمک، ایک چھوٹا چمچہ لہسن پیسٹ، ۳۰۰؍ گرام بریڈکرمبز، حسب ِ ضرورت تیل۔
بنانے کا طریقہ: جھینگے اچھی طرح صاف کر لیں۔ اب ان میں نمک، سفید مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک اور لہسن پیسٹ لگا کر ۳۰؍ منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد جھینگوں کو اچھی طرح بریڈکر مبز میں لپیٹ لیں اور ان کو گرم تیل میں فرائی کر لیں۔ جب سنہری ہو جائیں تو نکال کر ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔ مزے دارجھینگے تیار ہیں۔