میکسیکن پوٹیٹوز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 3:44 PM IST | Mumbai
میکسیکن پوٹیٹوز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، پیاز ایک عدد، زیتون ۶؍ عدد، لال یا ہری مرچ ۶؍ عدد، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ پسی ہوئی، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پیپریکا آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، دارچینی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن ۲؍ چھوٹے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چوکور کٹے ہئے آلو کو گرم پانی میں پانچ منٹ اُبال لیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن دو منٹ کیلئے پکالیں۔ پھر پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، پیپریکا، نمک اور دار چینی پاؤڈر شامل کر دیں۔ اس کے بعد آلو ڈال کر دس منٹ پکائیں۔ آخر میں لال یا ہری مرچ اور زیتون شامل کرکے چولہا بند کردیں۔ میکسیکن پوٹیٹوز پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔