• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بوسٹن کریم ڈونٹس

Updated: November 20, 2026, 11:25 AM IST | Mumbai

بوسٹن کریم ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Boston Cream Donut. Photo: INN
بوسٹن کریم ڈونٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ایک کلو گرام، انڈے ۴؍ عدد، مکھن ۲۰۰؍ گرام، پاؤڈر کا دودھ ۱۰۰؍ گرام، نمک ۲؍ چھوٹے چمچے، خمیر ۲؍ بڑے چمچے، کاسٹر شوگر ۱۰۰؍ گرام، ونیلا کریم اور چاکلیٹ سوس حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: ڈو کے تمام اجزاء کو مکس کرلیں اور پھر گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں۔ اس کے بعد انہیں پھولنے کے لئے رکھ دیں۔ آدھے سے ایک گھنٹے بعد کڑاہی میں ڈونٹس کو ڈیپ فرائی کرلیں، پھر درمیان میں سے کاٹ کر اندر ونیلا کریم بھر دیں۔ اوپر سے چاکلیٹ سوس لگا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK