Inquilab Logo

آج کا پکوان: بیگن کے پکوڑے

Updated: April 21, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’بیگن کے پکوڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baingan Ke Pakode. Photo: INN
بیگن کے پکوڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲؍ بیگن، ۳؍ بڑےچمچے بیسن، ایک چھوٹا چمچہ ادرک، لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ، ایک تہائی چھوٹا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، ایک تہائی چھوٹا چمچہ ہلدی پاؤڈر، حسب ذائقہ نمک، تلنے کیلئے تیل اور ضرورت کے مطابق پانی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بیگن کو مطلوبہ شکل میں کاٹ کر نمک ملے پانی میں ڈال کر رکھیں۔ اب بیسن میں لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی اور تھوڑا سا گرم مسالہ ملاکر آمیزہ تیار کریں۔ اب کٹے ہوئے بیگن کو اس آمیزے میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔ پھر آمیزے میں لپٹے ہوئے بیگن کو گرم تیل میں اس وقت تک بھونتی رہیں، جب تک کہ یہ سنہرے نہ ہوجائیں اور سنہرا ہونے تک الٹتی پلٹتی رہیں۔ اب ہری چٹنی یا سوس کے ساتھ سرو کریں۔


بیگن کے پکوڑے بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری طلعت جہاں نے سنبھل، یوپی سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK