آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن پاپس‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2026, 9:14 AM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن پاپس‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ایک پائو، انڈے (پھینٹ لیں) ۲؍ عدد، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ (کُٹی ہوئی) ایک بڑا چمچہ، ثابت سفید زیرہ (بھون کر کوٹ لیں) ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا (بھون کر کوٹ لیں) ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچیں (باریک کاٹ لیں) ۳؍ سے ۴؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا (پتّے صاف کرکے باریک کترلیں) آدھی گڈی، ڈبل روٹی کا چُورا اور تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بلینڈر میں ہرا دھنیا، ہری مرچیں، سفید زیرہ، کُٹا ہوا دھنیا، لہسن، ادرک کا پیسٹ اور لال مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اب ان تمام اجزاء کو چکن کے قیمے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ۲۰؍ منٹ کےلئے رکھ دیں۔ اس کے بعداس آمیزے کی چھوٹی چھوٹی گول بالز بناکرانڈے کے آمیزے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ لیں۔ اب تمام چکن پاپس کوآدھے گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں اور افطار سے قبل نکال کر ڈیپ فرائی کریں اور اسٹکس میں پرو کر پیش کریں۔