آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھٹے میٹھے چنے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 05, 2026, 5:54 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھٹے میٹھے چنے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ابلے ہوئے کالے چنے ۲۵۰؍ گرام، ابلا ہوا آلو ایک عدد، تیل ایک چوتھائی پیالی، ثابت سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتے ۲۰؍ عدد، ادرک لہسن کا آمیزہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، املی کا گودا ایک چوتھائی یا آدھی پیالی، چینی ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالہ ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں۔ آخر میں اسے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے افطار کے دسترخوان پر پیش کریں۔