Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بیکڈ بینز

Updated: May 01, 2025, 10:25 PM IST | Mumbai

بیکڈ بینز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baked Beans. Photo: INN
بیکڈ بینز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بینز پانچ سو گرام، زیتون کا تیل ایک بڑا چمچہ، سوسجز ۲؍ عدد، پیاز آدھی کٹی ہوئی، لہسن ۴؍ جوے کٹا ہوا، روز میری ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، شہد ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چوتھائی کپ، ٹماٹو سوس ۱۵؍ اونس، چکن یخنی ۲؍ کپ، نمک حسب ذائقہ، پارسلے آدھا کپ کٹے ہوئے، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بینز (لوبیا) کو رات بھر پانی میں بھگوئیں اور اگلے دن اُبال لیں۔ پھر اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے آدھی پیاز اور سوسجز کو ہلکاسا پکا لیں۔ اس میں کٹا لہسن، کٹی لال مرچ اور روز میری ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ پکا لیں۔ پھر شہد، ٹماٹر کا پیسٹ، ٹماٹو سوس اور یخنی ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور بینز کو شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں۔ اب ڈھانک کر دَم پر پکنے دیں اور پیش کرتے وقت پارسلے اور سرکہ ڈال دیں۔ منفرد ذائقے کے حامل بیکڈ بینز کا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK