بیکڈ چکن وِتھ اسپائسی یوگٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 25, 2026, 9:18 AM IST | Mumbai
بیکڈ چکن وِتھ اسپائسی یوگٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۳؍ سے ۴؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ۲؍ بڑے چمچے، دہی ڈیڑھ پیالی، کُٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ بڑے چمچے، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس میں دونوں طرف سے گہرے کٹ لگا لیں۔ دھنیا اور زیرہ بھون کر پیس لیں۔ اب دہی میں لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا اور زیرہ ڈال کر ہلکا سا پھینٹ لیں اور اس میں چکن بریسٹ ڈال کر آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں تیل لگا کر اس میں چکن بریسٹ کو دہی سے نکال کر رکھ دیں۔ اسے ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کے لئے بیک کرلیں، درمیان میں ایک مرتبہ پلٹ دیں تاکہ دوسری طرف سے بھی اچھی طرح بیک ہوجائے۔ اَوَن سے نکال کر چکن کو فرائنگ پین میں ڈالیں (اس میں ۲؍ بڑے چمچے تیل لگا کر گرم کرلیں) اور اوپر سے مسالہ ملا ہوا دہی ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ بعد اِسے گرم گرم ڈش میں نکال کر نوش فرمائیں۔