• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کباب ملائی ہانڈی

Updated: November 14, 2026, 3:36 PM IST | Mumbai

کباب ملائی ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kebab Malai Handi. Photo: INN
کباب ملائی ہانڈی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سیخ کباب ۱۲؍ عدد، تیل ۳؍ چوتھائی کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک کپ، دہی ۴؍ سے ۵؍ بڑے چمچے، سفید مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک سے ۳؍ چھوٹے چمچے، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا سجانے کے لئے، بادام پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، کریم ۳؍ بڑے چمچے، پانی آدھا کپ۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تیار شدہ ۱۲؍ سیخ کباب فرائی کر لیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ہری مرچ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ۲؍ منٹ کے لئے پکالیں۔ پھر اس میں دہی، نمک، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، بادام پاؤڈر اور کریم ڈال کر مزید ۲؍ منٹ پکائیں، پھر پانی ڈال کر ۴؍ سے ۵؍ منٹ پکائیں۔ اب تیار کئے ہوئے سیخ کباب ڈال کر ۵؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ لیجئے مزیدار کباب ملائی ہانڈی تیار ہے، ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK