بروکلی فلیور میکرونی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 9:07 AM IST | Mumbai
بروکلی فلیور میکرونی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میکرونی ۲۰۰؍ گرام، بروکلی ایک پیالی، مٹر آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، گارلک پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، سفید مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز آدھی پیالی، دودھ ۳؍ پیالی، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، تھائم آدھا چھوٹا چمچہ، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بروکلی کو دھو کر اُبلتے ہوئے پانی میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ اُبالیں، پھر ٹھنڈی کرکے بالکل باریک چوپ کرلیں۔ چیز کدوکش کرکے رکھ لیں۔ دودھ کو اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں میکرونی ڈال دیں، ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکنے کے بعد مٹر اور نمک بھی شامل کر دیں۔ فرائنگ پین میں زیتون کے تیل میں بروکلی کو فرائی کریں اور اس میں کالی اور سفید مرچ، اجوائن اور تھائم شامل کر دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ بعد جب میکرونی پکنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی بروکلی اور کدوکش کیا ہوا چیز شامل کرکے ملا کر چولہے سے اتار لیں۔ لیجئے لذیذ بروکلی فلیور میکرونی تیار ہے۔