بوریتو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai
بوریتو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
ڈو کیلئے: میدہ ۲؍ کپ، بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چھوٹے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، پانی ۳؍ چوتھائی کپ۔
فلنگ کیلئے: قیمہ یا سالن حسب ِضرورت، بریانی، پلاؤ یا نوڈلز۔ حسب ِ ضرورت، دہی سالسہ ایک کپ، منٹ سوس آدھا کپ، سلاد کے پتے، پیاز (رنگز میں کٹی ہوئی) اور ٹماٹر (سلائس میں کٹے ہوئے) حسب ِضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پہلے ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک، تیل اور پانی ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ڈھانک کر رکھ دیں۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی چپاتیاں بنالیں اور سالن، قیمے، بریانی، پلاؤ یا نوڈلز سے فلنگ کر دیں۔ پھر اوپر دہی سالسہ اور منٹ سوس ڈال دیں۔ اس کے بعد اوپر سلاد کے پتے، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر روٹی کی طرح رول کرکے درمیان سے کاٹ لیں۔ مزے دار بوریتو رولز تیار ہیں۔
پکوان کے بارے میں: یہ میکسیکن پکوان ہے۔ آٹے یا میدہ سے تیار کئے ہوئے ٹورٹیلے میں پھلیاں، چاول اور گوشت لپیٹا جاتا ہے۔