سیزر سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2026, 4:18 PM IST | Mumbai
سیزر سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۲؍ عدد، سلاد کا پتہ (اس پکوان کیلئے Lettuce کے پتّے کا انتخاب زیادہ مناسب ہوتا ہے) ایک عدد، پارماسین چیز ۲؍ بڑے چمچے (کدوکش کیا ہوا)، لہسن کے جوئے ایک عدد (کوٹ لیں)، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ ، نمک حسب ِ ذائقہ، زیتون کا تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے بریڈ کے ٹکڑے ڈالیں، آنچ درمیانی رکھیں۔ سنہری ہو جائے تو پلیٹ میں نکال لیں۔ پیالے میں ۲؍ بڑے چمچے زیتون کا تیل، لہسن، لیموں کا رس، سیاہ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ سرونگ پلیٹ میں سلاد کے پتوں پر فرائی کئے ہوئے بریڈ رکھیں اور اس کے اوپر تیار کی ہوئی ڈریسنگ ڈال کر فارماسین چیز چھڑک دیں اور پیش کریں۔ اس سلاد کو مزید ذائقہ دار بنانے کے لئے مچھلی، انڈے ور لیموں کا رس شامل کیا جاسکتا ہے۔